کراچی۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کو ”یوم انتباہ دوئم ”منایا گیا

 سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کو ”یوم  انتباہ  دوئم ”منایا گیا

ملک بھر کی مساجد میں اسرائیل مخالف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنا کردار ادا کرے،مقررین

مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو درندگی و بربریت کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا ہے،مسلم حکمران ظالم کے خلاف متحد ہوجائیں،مقررین

فلسطین کا انسانی المیہ دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن سکتا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

حکومت پاکستان اپیلوں کی بجائے اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف مشترکہ عملی اقدامات کا اعلان کرئے،شاداب رضا نقشبندی

عالمی عدالت کے فیصلوں و سلامتی کونسل کی قراردادوں پر اگر عمل درآمد نہ ہوا تو اُمت مسلمہ اقوام متحدہ کو اسلام دشمن ادارہ تصور کرئے گی،شاداب رضا نقشبندی

کراچی  (    ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ملک گیر “یوم انتباہ دوئم “منایا گیا۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر،حیدرآباد،میرپورخاص، رحیم یارخان،پشاور، مظفرآباد، سرگودھا،شیخوپورہ،گجرات سمیت ملک بھر کی مساجد میں اسرائیل مخالف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم نے پوری انسانیت کا چہرہ سیاہ کر دیاہے، پوری دنیا اسرائیل کے ظلم و جبر کے خلاف متحد ہو جائے،حکومت پاکستان اپیلوں کی بجائے اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر اسرائیلی  ظلم وبربریت کے خلاف مشترکہ عملی اقدامات کا اعلان کرئے،عالمی عدالت کے فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر اگر عمل درآمد نہ ہوا تو اُمت مسلمہ اقوام متحدہ کو اسلام دشمن ادارہ تصور کرئے گی،فلسطین کا انسانی المیہ دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن سکتا ہے،تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کریں،عالمی برادری فلسطین میں عورتوں، بچوں اور نوجوانوں کو جینے کا حق دے،اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنا کردار ادا کرے،فلسطین میں غذائی قلت کو دور اور صحت کی سہولیات کو بحال کیا جائے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو درندگی و بربریت کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا ہے، ظالم کا ہاتھ نہ روکنا بھی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ حج اور قربانی امت مسلمہ کی عظمت کی علامات ہیں جس طرح حج کے عالمی اجتماع میں ساری امت یک جان نظر آتی ہے، اسی طرح اسے امت مسلمہ کے مظلومین کو ظلم سے بچانے اور ظالم کا پنجہ مروڑنے کے لیے بھی میدان عمل میں آنا چاہیے۔ قرآن و سنت کا نظام ہی دنیا میں امن و سلامتی دے سکتا ہے۔ اس موقع پر منظور کی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب ہونے پرفوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیلی دھشتگردی کی وجہ سیتیزی سے بڑھتے ہوئیعالمی جنگ کے خطرات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے اور عالمی عدالت کے فیصلے کو نہ ماننیپراسرائیل کی اقوام متحدہ سے  رکنیت خارج کی جائے۔ حکومت پاکستان اپنے ملک میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر فلسطین کیلییزبانی جمع خرچ کی بجائے مشترکہ عملی اقدامات اٹھائے۔مقررین کاکہناتھاکہ گزشتہ تقریبا 9 ماہ سے مظلوم فلسطینی مسلمان غزہ میں امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی صیہونی دہشت گردی، بربریت اور ظلم و جبر کا شکار ہیں۔9اکتوبر  2023 سے لیکراب تک تقریباً 40ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں  صحافی، امدادی جماعتوں کے رضاکار،نو مولودبچے بوڑھے جوان اور عورتیں دہشت گردی کا نشاندہ بنی ہیں،صدیوں سے ارض مقدس میں آبادمسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،مساجد،مدارس، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں،فلاحی اور امدادی تنظیموں کے رضاکار وں کو نشانہ بنانااوریہاں تک کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی ہزاروں ٹن گولہ بارود برسایا جا چکاہے۔اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کو اسرئیلی دہشتگردی کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرکے انصاف کا پرچم بلند کرنا ہوگا۔مسئلہ فلسطین کے مستقل حل  کے لیے ناگزیر ہو چکاہے کہ اقوام متحدہ دارالحکومت القدس الشریف پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views