سندھ میڈیا فورم کی تقریب پزیرائی 31 مئی کو ہوگی
08سینئرصحافتی شخصیات کے اعزاز میں منفرد و مثالی تقریب تاریخ رقم کریگی،انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن بھی شرکت کریں گے
تقریب میں اہم حکومتی،سرکاری شخصیات مہمان خاص ہونگی،صحافتی قائدین،بزنس مین،سماجی و دیگر شخصیات خصوصی شرکت کرینگی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
سندھ میڈیا فورم (SMF) نے سینئر صحافتی شخصیات کے اعزاز میں مثالی و منفرد تقریب پزیرائی کو تاریخی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی اس سلسلے میں فورم کے صدر معین اللہ شاہ کی صدارت میں فورم کی گورننگ باڈی و مشاورتی کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی پریس کلب میں ہوا اجلاس میں جن آٹھ سینئیر صحافتی شخصیات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا صحافتی شخصیات میں سینئیر تجزیہ کار مظہر عباس،سینئیر صحافی مجید عباسی،نائب صدر کراچی پریس کلب رشید میمن،سیکرٹری جنرل PFUJ (دستور) اے ایچ خانزادہ،صدر PFUJ (برنا) جی ایم جمالی،سابق صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی،ایڈیٹر اردو لنک (نیو یارک) شبیر احمد غوری اور سینئیر صحافی جاوید اصغر چوہدری شامل ہیں تقریب میں اہم حکومتی و سرکاری شخصیات مہمان خاص ہونگی جبکہ صحافتی قائدین،بزنس مین،سماجی و دیگر شخصیات خصوصی شرکت کرینگی جبکہ انٹر نیشنل ریسلنگ میں بھارتی ریسلر چیمپئن کو شکست دینے والے پاکستانی انٹر نیشنل ریسلنگ چیمپئن بلال آفریدی کو شیلڈ پیش کی جائے گی اجلاس میں کراچی،حیدر آباد،میر پور خاص سے نائب صدور شبیر احمد غوری،تجمل حسین اور معین کمالی نے ٹیلیفونک شرکت کی،اجلاس میں 31 مئی 2024 بروز جمعۃالمبارک بوقت شام 5 بجے بمقام اسکاؤٹس آڈیٹوریم نزد (آرٹس کونسل) میں آٹھ سینئیرصحافتی شخصیات کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری صدیق چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خالد خان نے شرکاء اجلاس کو تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ انفارمیشن سیکرٹری محمد قادر عباس،فنانس سیکرٹری راشد علی پنور اور رابطہ سیکرٹری میاں خرم شہزاد نے تقریب پزیرائی کے انتظامی امور کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی اجلاس میں گورننگ باڈی و مشاورتی کمیٹی کے امتیاز شاہ،آصف جئے جاہ،حبیب مغل،رمضان شیخ،عمران گیلانی و دیگر نے اپنی رائے کا اظہار کیا