مہنگائی سے پسی عوام کو مزید زمین بوس کرنے کی تیاری،شوکت فاروقی
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ معاشی سیکٹرکا دوالیہ نکال دیگا،
حکومت صنعتی سیکٹر کے فروغ کے بجائے بیرونی قرضوں پر تکیہ کئے ہوئے ہے،
ملکی فیصلے جمہوری نمائندوں کے بجائے بیرونی آقا وں کے ہاتھوں میں ہے،
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے عارضی بیت الحمزہ پر کورنگی انڈسٹریل ایریا سے آئے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور صنعتی سیکٹر پر لگائے گئے نت نئے ٹیکسز کے سبب ہونے والی تباہی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں نیپرا کی جانب سیب گیس و بجلی کے نرخ میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے اضافے نے ملک کی معیشت کو فرش سے لگادیا ہے۔شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ حکومت IMFاور بیرونی مالیاتی اداروں کی من مانیوں اور خواہشات کی تکمیل کیلئے لوگوں سے جینے کا حق تک چھین رہی ہے جسکی مہاجر قومی موومنٹ پرزورمذمت کرتی ہیں اور حکومت کا باور کراتی ہے کہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نا آئی تو اپنی عوام کی مشاورت اور تعاون سے سخت اور مشکل فیصلے لینے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی سیکٹر کے فروغ کے بجائے بیرونی قرضوں اور امداد پر تکیہ کئے ہوئے ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملکی فیصلوں کا اختیار جمہوری نمائندوں کے بجائے بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں یرغمال بن گیااور وہ جب چاہتے ہیں اپنی خواہشات کے مطابق بجلی، گیس، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا حکم صادر کردیتے ہیں جس سے عوام میں اپنی ہی حکومت کے خلاف غصے اور نفرت میں اضافہ ہورہا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے سود مند نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں قرضوں اور امداد کی پالیسی ترک کرکے معاشی حلقوں کو بہتر بنانے کیلئے گھر صنعت کا فروغ دیا جائے جبکہ بیر ونی سرمایہ کاروں کیلئے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ملک میں معاشی خوشحالی کے دروازے کھل سکیں۔