کراچی۔بہاریوں کو مکمل قانونی تحفظ کےساتھ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جاۓ۔ شناختی کارڈ کےاجرا میں مسلسل رکاوٹیں اور ناروا سلوک پر برادری کی سرکردہ شخصیات اور تنظیمات کا مشترکہ اجلاس میں سخت اظہار برہمی

 بہاریوں کو مکمل قانونی تحفظ کےساتھ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جاۓ۔

شناختی کارڈ کےاجرا میں مسلسل رکاوٹیں اور ناروا سلوک پر برادری کی سرکردہ شخصیات اور تنظیمات کا مشترکہ اجلاس میں سخت اظہار برہمی۔

ہمارا مطالبہ فوری نوٹس لیکر مسلے کا سدباب نا کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے مشترکہ اعلامیہ جاری۔

اتوار 9 جون کو کراچی کے مقامی رسٹورینٹ میں بہاری برادری کی سرکردہ شخصیات اور دیگر تنظیمات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بہاری برادری کو شناختی کارڈ کے اجرا میں حاٸل رکاوٹوں کا ایک نقاطی ایجنڈا زیر غور آیا۔ جن سرکردہ شخصیات نےشرکت کی ان میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی پاکستان مسلم لیگ ن، بہاری کمیونیٹی سے فخر زمان، حسنين ہاشمی، ظفر اقبال، مقبول عالم، اشتیاق عالم، آل کراچی ریزیڈنشل سے محمّد آفتاب دیگر معزز حضرات میں ممتاز عالم، قیصر جمیل ملک ایڈووکیٹ، حسن امام صدیقی، میجر (ر) عامر رحمان سید، پروفیسر سید پرویز اصغر، پروفیسرسید مظہر حسین، سید شاہ یوسف امام، ممتاز حسین انصاری، سید ابن الحسن ہاشمی، حیدرعلی حیدر، ڈاکٹر شکیل احمد، محمد فیروز خان، فاروق عرشی، افتخار حسین کامل، خالد پرویز، کمانڈر پرویز اقبال، اقبال حسن صدیقی، محمد نعیم اقبال، آفتاب اشرفی، سلیم اختر، پاکستان پیپلز پارٹی سے عمران بہاری، آفتاب عالم، سید سلطان پرویز، نعیم کامران، ظفراقبال، مرشد رضا بہاری  ودیگر شامل تھے۔

جن تنظیمات نے شرکت کی ان میں محبان پاکستان فاٶنڈیشن، بہار ویلفیئر فاٶنڈیشن، بہاری یکجہتی کونسل، بہارفاٶنڈیشن تحریک محصورین مشرقی پاکستان، واٸس فارہیومینیٹی، بہاری کمیونٹی پاکستان، آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان، حقوق بہاری پاکستان، اور جناح ہائی اسکول اولڈبواٸز ایسوسی ایشن پاربتی پور شامل تھے۔

اجلاس میں نادرا کی جانب سے کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بہاریوں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ ارباب اختیار سے مطالبہ کیاگیا کہ بہاریوں کو مکمل قانونی تحفظ کے ساتھ شناختی کارڈ کا اجرا یقینی بنایا جاۓ ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ممتاز قانون داں قیصر جمیل ملک نے کہا کہ محصور ین کو فراموش کرنے کاجرم پاکستان کےبہی کھاتے میں کیاکم تھا کہ اب پاکستان میں مقیم بہاریوں کو حق شہریت سے محروم کرنے کا گھناٶنا کھیل کھیلا جارہا ہے، سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاری برادری دوہری ہجرت کرنے والے سچے پاکستانی اور بانیان پاکستان کی اولادہیں انکے شناختی کارڈ کے راستے میں ررکاوٹ حب الوطنی کی توہین ہے۔ تحریک منتقلی کے سینٸر رہنما اور ایٸر کموڈور ایم ایم عالم کے قریبی عزیز ممتاز عالم نے کہا کہ ہم بہاریوں سے پاکستانیت کا ثبوت مانگنے والے شرم کریں اور ہوش کے ناخن لیں 1965 کی جنگ کا پانسہ پلٹنے والا اور دنیاۓ ہوابازی میں  پاکستان کو ناقابل تسخیر اعزاز دلانے والا ایم ایم عالم بھی ایک بہاری تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ حسن امام صدیقی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک طرف 1971 کے جن بہاری شہدا اور غازیوں کو اعزازات دیۓ گئے دوسری طرف انھیں کی حق شہریت پر سوالات کھڑے کئے جارہے ہیں۔ سابقہ میجر عامر رحمان سید نے کہا کہ یہ مسلہ بہاری برادری کی بقا کا مسلہ ہے صرف نظر نہیں کر سکتے انھوں نے متحد ہوکر فیصلہ کن جدجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

 قبل ازیں اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوۓ چیرمین محبان پاکستان فاٶنڈیشن ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ اس مسلے پر رکن قومی اسمبلی سید آغارفیع اللہ کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنکی کاوشوں سے گزشتہ قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی براۓ داخلہ نے شہریت قانون دفعہ 16 اے کی ذیلی دفعہ چار میں ترمیم کی شفارش کی جو برسوں سے ہمارا دیرینہ مطالبہ رہا ہے چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری طور پر مجوزہ ترمیم منظور کرواکر اس مسلے کس داٸمی حل نکالا جاۓ۔

 بہاری یکجہتی کونسل کے سربراہ سید شاہ یوسف امام نے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ پڑھا جس کی تمام شرکاء نے مکمل تاٸید کی اجلاس سے حیدر علی حیدر ڈاکٹر شکیل احمد، آفتاب اشرفی، نعیم اقبال، افتخار حسین کامل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views