رپورٹ راشد خان ای این آئی نیوز ایجنسی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے راہنما و رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 جاوید حنیف کی کاوشوں اور PWD کے فنڈ سے سابقہ یوسی 27 موجودہ یوسی 10 (لانڈھی ) ماڈل پارک کورنگی نمبر 05 اور نادرا آفس، KMC آفس کے درمیان محمدی عید گاہ گراؤنڈ. میں 15 انچ قطر کی نکاسی آب کی لائن کی تنصیب کا کام کوآرڈینیٹر برائے جاوید حنیف رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 وسیم مئیو کی زیر نگرانی شروع کیا گیاتھا اس کا کام کا آج وسیم الدین مئیو کوآرڈینیٹر NA-233 نے ٹاؤن فنانس
سیکریٹری کورنگی ٹاؤن راحت خان آفریدی یو سی انچارج اصغر، جوئنٹ یوسی آرگنائزرز یوسی 10 فرمان سنی ، شکیل مئیو کے ہمراہ وزٹ کیا اور کام کا معائنہ کیا اس سیورج لائن کے ڈالنے سے عید گاہ گراؤنڈ فلیٹس کے سامنے جمع ہونے والے نکاسی آب کے پانی جمع ہونے سے عوام کو چھٹکارا ملے گا اور نادرا آفس، KMC آفس میں عوام و ملازمین کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کے خرم ابراہیم ،
اراکین یوسی کمیٹی اور علاقہ عوام موجود تھے اس موقع پر علاقہ عوام نے جاوید حنیف بھائی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت اور ٹاؤن آرگنائزر کورنگی ٹاؤن ساجد راجپوت کا شکریہ اداکیا