کراچی۔صحافتی شخصیات کی تقریب پزیرائی کل ہوگی سندھ میڈیا فورم کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہونگے متعدد شخصیات شرکت کرینگی

 صحافتی شخصیات کی تقریب پزیرائی کل ہوگی
سندھ میڈیا فورم کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہونگے متعدد شخصیات شرکت کرینگی

صحافتی شخصیات میں مظہر عباس،فاضل جمیلی،مجید عباسی،رشید میمن،اے ایچ خانزادہ،جی ایم جمالی،شبیر غوری اور جاوید چوہدری شامل ہیں

تقریب کی صدارت فورم کے صدر معین اللہ شاہ کرینگے جبکہ فورم کے عہدیداران صدیق چوہدری،خالد خان،محمد قادر عباسی،میاں خرم،امتیاز شاہ اظہار خیال کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

سندھ میڈیا فورم (SMF) کی آٹھ سینیئر صحافتی شخصیات کے اعزاز میں منفرد تقریب پزیرائی 31 مئی 2024 (کل)  جمعۃ المبارک شام 5 بجے اسکاؤٹس آڈیٹوریم نذد آرٹس کونسل ہوگی آٹھ صحافتی شخصیات میں مظہر عباس،فاضل جمیلی،مجید عباسی،رشید میمن،اے ایچ خانزادہ،جی ایم جمالی،شبیر غوری اور جاوید چوہدری شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گیسٹ آف اونر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ہونگے تقریب کی صدارت فورم کے صدر معین اللہ شاہ کرینگے تقریب میں متعدد اہم شخصیات مہمان خاص شرکت کرینگی جن میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ محمد سیلم خان،ایڈ منیسٹریٹر فشر مینز کو اپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ زاہد ابراہیم بھٹی،سرپرست اعلیٰ آل سٹی تاجر الائینس خواجہ جمال سیٹھی،چیئرمین اے سی ایم گروپ آف کمپنیز فرحان پردیسی،کراچی میڈیسن مارکیٹ کے قائدین زبیر میمن اور اسلم پولانی،ڈائریکٹر اے سی ایم پراپرٹی عرفان میمن،بزنس مین و سماجی شخصیت محمد شاہ نواز،انڈویجنل ممبر پاکستان اسپورٹس بورڈ شیخ شکیل الیاس،قائد بٹ برادرز عرفان بٹ،انڈین ریسلر کو عبرت ناک شکست دینے والے انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپیئن بلال آفریدی اور دیگر شخصیات شرکت کرینگی تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ میڈیا فورم کے جوائنٹ سیکریٹری خالد خان،رابطہ سیکریٹری میاں خرم شہزاد،فنانس سیکریٹری راشد علی پہنور،سیکریٹری انفارمیشن محمد قادر عباسی نے کہا کہ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا یادگاری شیلڈ اور اجرک پیش کی جائے گی تقریب میں افتتاحی کلمات فورم کے جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری ادا کرینگے ملک کے نامور نعت خواں شفیق احمد ہدیہ عقیدت پیش کرینگے جبکہ فورم کے میر پورخاص سے نائب صدر معین کمالی،حیدرآباد سے نائب صدر تجمل حسین اور سندھ بھر کے فورم کے ذمہ داران بھی خصوصی شرکت کرینگے علاوہ ازیں فورم کی گورننگ باڈی اور مشاورتی کمیٹی کے امتیاز شاہ،آصف جئے جاہ،محمد حبیب مغل،ذوالفقار احمد،اعجاز احمد،حنیف کریم ہالا،شکیل احمد شیخ،محمد عارف،احسن جتوئی،سجاد میرانی،راھب گاہو،محمد رمضان شیخ،ذوالفقار ببر،عمران گیلانی اور دیگر انتظامی امور سنبھالیں گے

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنماء بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بااعتماد قریبی ساتھی سابق ایم پی اے چشتیاں اور ڈاہرانوالہ کو پہچان دینے والے حافظ علی اسد اللہ (مرحوم)کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنماء سابق MPA چشتیاں/ڈاہرانوالہ حافظ علی اسداللہ (مرحوم)کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے ہیں۔ 15 اکتوبر 2024.ءبروز منگل کو اس عظیم رہنماء کی ساتویں…

    ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے) حکومت پنجاب کے احکامات

    ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)  حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد نے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views