کراچی۔عالمی سطح پر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

                                   

عالمی سطح پر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے اقلیتوں کو حقوق دیئے اور  عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کیا، شاداب رضا نقشبندی

پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،شاداب رضا نقشبندی

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو کمزور کرنے کیلئے یہود ونصاری ٰ سازشیں کررہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی

ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمیں ملک میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی

سوشل میڈیا کا کردار عوام میں شعور اجاگر کرنے اور حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے بہت اہم ہے،شاداب رضا نقشبندی

سوشل میڈیا پر اسلامی ہیروز اور پاکستان بنانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا جائے،شاداب رضا نقشبندی

کراچی (    ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے اقلیتوں کو حقوق دیئے اور  عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کیا،عالمی سطح پر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ ہے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو کمزور کرنے کیلئے یہود ونصاری ٰ سازشیں کررہے ہیں،عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر حال میں کرینگے،پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں کلمہ حق بلند کرنیوالے ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے داعی تھے،ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمیں ملک میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،قادیانی پاکستان اور ملک کے آئین کے مخالف ہیں یہود ونصاری ٰ کے ایجنٹوں کی ہرسازش کو ہمیں صبر اور قانون کے دائرے میں رہ کر ناکام بنانا ہوگا،سوشل میڈیا کا کردار عوام میں شعور اجاگر کرنے اور حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے بہت اہم ہے،سوشل میڈیا پر اسلامی ہیروز اور پاکستان بنانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا جائے،پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،اسلام وملک دشمن قوتیں پاکستان کے عوام کو لسانیت،فرقہ واریت  میں تقسیم کرکے انتشار پیلانے کی سازش کررہی ہیں جسے سمجھنا ہوگا اور عوام کو ان سازشوں سے آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے،پاکستان سنی تحریک کے تحت 6ستمبر کو نشترپارک میں عظیم الشان فقید المثال عقیدہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی،اس کانفرنس میں تاجر،ڈاکٹرز،صحافی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنما اور ہر شعبہ کے افراد شرکت کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سوشل میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یاد رہے سوشل میڈیا کے نمائندگان اور عہدیداران کو مرکز اہلسنت پر چائے کی دعوت پر مدعو کیا گیا تھا اس موقع پر سوشل میڈیا نمائندگان فیروز علی کامدی سی ای او کامدی نیوز،آصف جئے جا پاکستان میڈا کونسل چیئرمین،میاں خرم شہزاد سیکریٹری،سینئر صحافی صادق علی،وسیم کامدی،ساؤتھ کے وائس پریزئڈنٹ شاہد سجیلا،اعظم،سلطان آرائیں،عبدالرزاق آر ڈی،عمران کچھی،نقاش گولڈن،شارخ،دانیال میمن،عبدالقادر کچھی،سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ورکر اور پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ،رکن مرکزی رابطہ کمیٹی کے غلام مرتضیٰ قادری ودیگر موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ یوم آزدی پاکستان کے موقع پر شہدائے پاکستان اور ملک کی سلامتی کیلئے شہادت پانے والوں کیلئے خصوصی دائیں کی جائیں، ملک کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اُصولوں پر چلنا ہوگا،انتہاپسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے انتہاپسندی اور دہشتگردی پھیلانے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے،نفرتوں کو ختم اور محبت وں کو عام کرنے کیلئے ہمیا اپنے اسلاف کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views