کراچی۔مویشی مالکان سمیت سرکاری فارموں پر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام فوری طور پر شروع کیے جائیں ، سید نجمی عالم

 مویشی مالکان سمیت سرکاری فارموں پر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام فوری طور پر شروع کیے جائیں ، سید نجمی عالم

تمام افسران فوری طور پر ڈویژنل کمشنرز سے رابطہ کرکے ریلیف کیمپوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کریں

کراچی (ظفر عالم ملک  ) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ مویشی مالکان سمیت سرکاری فارموں پر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام فوری طور پر شروع کیے جائیں پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دونوں محکموں کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی فوری دیکھ بھال کی جائے، اور بیماریوں سے بچاؤ اور مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کا بھی انتظام کیا جائے۔ سید نجمی عالم نے اپنے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ڈویژنل کمشنرز سے رابطہ کرکے ریلیف کیمپوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کریں اور اپنے عملے کو وہاں منتقل کریں تاکہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے ساتھ ان کے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوری نتائج چاہئیں، مجھ سمیت سیکرٹری محکمہ کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ ملنی چاہئیے بصورت دیگر تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو دیے گئے ڈی ڈی او کے اختیارات ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ میں سندھ کے ہر ضلع میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کروں گا تاکہ محکمہ کی جانب سے بارش کے متاثرین کو فراہم کی جانے والی فوری امداد کو خود چیک کروں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک سندھ ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈائریکٹر جنرل سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوری، ڈائریکٹر جنرل پولٹری پروڈکشن منور علی رانا، ڈائریکٹر جنرل میرین فشریز ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈائریکٹر جنرل سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوری نے بھی شرکت کی۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views