کراچی۔پاکستان اور ترکی مل کر صحت کے شعبے کو مضبوط بنائیں گے۔ قونصل جنرل ترکیہ

پاکستان اور ترکی مل کر صحت کے شعبے کو مضبوط بنائیں گے۔ قونصل جنرل ترکیہ

ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کا پیغام صحت کے ساتھ اختتام۔ قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ایکسپو سیمینار سے ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، برگیڈیئر (ر) طارق قدیر لاکھیار، ایس این سجاد، نصرت فہیم اور ڈاکٹر عمارہ کا خطاب

ہیلتھ ایکسپو میں سینکڑوں شرکاء نے بلڈ و آنکھوں کے ٹیسٹ کرائے اور تھراپی کی۔ کامیاب ایکسپو کا سہراء ایس ایم سجاد کے سر رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں صحت کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو طبی ماہرین کے پیغام کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں۔ دونوں ممالک ملکر صحت کے شعبے کو مزید مضبوط کرینگے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، برگیڈیئر (ر) طارق قدیر لاکھیار اور اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد نے قونصل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو کو ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں ایکسپو کے دوسرے روز خواتین کی بڑی تعداد ایکسپو میں امڈ آئی۔ کراچی میں صحت کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو طبی ماہرین کے پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ خواتین نے ہیلتھ ایکسرسائز میں خصوصی دلچسپی لی جبکہ ایکسپو میں ہسپتالوں، لیب اور طب سے متعلق دیگر اداروں نے صحت برقرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے اسٹالوں پر آنے والی خواتین اور دیگر شرکاء کو پیغام صحت دیا، ایکسپو میں سینکڑوں شرکاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں بلڈ اور انکھوں کے فری ٹیسٹ کیے جبکہ مختلف بیماریوں کے حوالوں سے کون کونسی اور عام حالات میں کیا کیا تھراپی کی جا سکتی ہے سیمینار میں شرکاء کو اگاہی دی ہیلتھ ویلنس ایکسپو میں سیمینار کے سات سیشن ہوئے، سمینار میں ترکیہ کونسل جنرل مسٹر سنگو، ڈاکٹر جنید علی شاہ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، نصرت فہیم، ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹر حناانیس، ڈاکٹر شاہد رضا، ڈاکٹر شاہد نور، معیز احمد خان،صباحت علی خان، عادل نعیم نے صحت کے حوالے سے لیکچرز دیئے جبکہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اوربٹ کے سی او او  ایس ایم سجاد اور ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹرز، طبی اسٹاف اور ایکسپو منتظمین میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو میں نمایاں کردار ادا کرنے پر طبی ماہرین نے کراچی میں صحت و سلامتی کے حوالے سے دو روزہ ایکسپو کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کی کامیابی کا سہراء اوربٹ کے سی او او ایس ایم سجاد کو جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ایکسپو کی جان قرار پائے دریں اثناء ایکسپو میں میری فارمیسی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، ہالسٹک نیوٹرونٹس ویلنس کلینک، سایہ امپیکس، سنا ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، بقائی کمپاؤنڈنگ فارمیسی، ریسکیو 1122، ریسکیو ٹیلی ہیلتھ 1123،ہاشمانی آئی ہسپتال، ساوتھ سٹی ہسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کے اسٹالز لگائے گئے تھے اسٹالز کے منتظمین نے شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے۔علاوہ ازیں مہمان خصوصی قونسل جنرل ترکیہ مسٹر سنگو نے ہیلتھ اینڈ ویلنس ایکسپو میں مختلف طبی اداروں اور اسپتالز کے نمائندوں کو شیلڈ دیں۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views