کراچی۔پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلاع میں یوسی سطح تک ازسر نو تشکیل کریں گے ، جاوید نایاب لغاری

 پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلاع میں یوسی سطح تک  ازسر نو تشکیل کریں گے ، جاوید نایاب لغاری 

کراچی (پ-ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی  ایگزیکٹو  کا اجلاس صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ جاوید نایاب لغاری کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی ، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ سندھ شعیب مرزا ، سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر ، نو منتخب سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن ، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ کراچی حیدر خان سمیت پیپلز یوتھ کراچی کی کابینہ اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ، جنرل سیکریٹری شعیب مرزا سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی حیدر خان پیپلز یوتھ کراچی کے عہدیداران اور ضلعی عہدیداران نے فرید میمن کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے سیکریٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی، پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ فرید میمن کا پی پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہونا  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی    جانب سے نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے پیپلز یوتھ کے نوجوان اپنے  چیئرمین بلاول بھٹو کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں چیئرمین کے شانہ بشانہ رہیں گے پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی جنرل سیکریٹری حیدر خان  کابینہ اراکین اور ضلعی ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں  اور کہا کہ پیپلز یوتھ کراچی کی ضلع سے یوسی سطح تک تنظیم جلد از جلد مکمل کی جائے جبکہ تمام عہدیداران و کارکنان عوام خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں صدر پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن راشد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پیپلز یوتھ کراچی کی تنظیم سازی جلد مکمل کردی جائے گی اُنہوں نے مزید کہا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے نوجوانوں نے تادم تحریر قیادت کی جانب سے تفویض کی گئی تمام ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دی ہیں اور آئندہ بھی پیپلز یوتھ کراچے  اسی جوش و جذبے کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اجلاس کے آخر میں صدر جاوید نایاب لغاری ، صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ سندھ شعیب مرزا سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر جنرل سیکریٹری حیدر خان نے نومنتخب سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن اور پیپلز یوتھ کراچی کے نومنتخب اراکین کو اجرک کا تحفہ پیش کیا 

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views