سرگودھا(ای این آئی)کمشنر سرگودہا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ جہانزیب اعوان نے ایجوکیشن بورڈ کی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری بورڈ سردار اختر عباس بلوچ نے انجینئر شعیب صابر کے ہمراہ کمشنر و چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں سولرائیزیشن بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ایجوکیشن بورڈ کی عمارت میں قائم تمام دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ ایجوکیشن بورڈ کیلئے ماہرین نے 250 کے وی سسٹم کی تنصیب تجویز کی ہے جس کا تخمینہ دو کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہو گا۔ فاضل بجلی فیسکو کو فروخت کی جائے گی۔ سیکرٹری بورڈ کا مزید بتانا تھا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے ادارہ کو بجلی اور جنریٹر کے فیول کی مد میں سالانہ ایک کروڑ 11 لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ کمشنر و چیئرمین نے تمام امور شفاف انداز میں مکمل کرنے ،اچھی شہرت کی حامل کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کے ساتھ کمپنی کو دو سال تک اس منصوبے کی اونر شپ کے لیے بھی پابند کیا جائے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…