بیورو رپورٹ
05راس بھینسیں،06لاکھ روپے نقدی برآمدکر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں اور ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مویشی چوروں کے خلاف آپریشن کر کے04 رکنی مویشی چور (جازی گینگ) کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔اعجاز عر ف جازی ولد مالک سکنہ منڈی بہاوالدین 2۔بابر ولد اعجاز سکنہ کھاریاں 3۔عامر ولد اعجازسکنہ کھاریاں 4۔صفدر سکنہ حافظ آباد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سےمسروقہ05راس بھینسیں مالیتی 23لاکھ اور نقدی6لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان چوری و رابری کے 6مقدما ت میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کی جارہی ہے۔