نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) گوٹھ احمد کلہوڑو تھارو شاہ نوشہرو فیروزکے علاقے میں دو برادریوں کے درمیان مسلح جھڑپ کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی بدامنی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانیوالے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے وزیر داخلہ سندھ امن وامان کے حالات پر کنٹرول کے حوالے سے لاپروائی ناقابل برداشت ہے پولیس اپنے فرائض منصبی کے اختیارات کے استعمال کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنائےقانون کی رٹ کے قیام میں پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے لاڑکانہ رتو ڈیرو میں دو گروہوں میں تصادم کا بھی نوٹس لیا ہے ضیاءالحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی امن وامان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی ہدایت لاڑکانہ سمیت سندھ میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ضیاءالحسن لنجار سنسنی پھیلانے سے گریز کیا جائے امن وامان کا قیام پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے لاڑکانہ رتو ڈیرو تصادم کے واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔