رپورٹ۔محمدحسین سومرو
امروز ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی آفس میں کرائم و ایڈمنسٹریٹو میٹینگ کا انعقاد کیا گیا
میٹینگ میں DSP انوسٹی گیشن صاحبان اور دفتری اسٹاف نے شرکت کی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں درج قتل کے مقدمات کی تفتیش میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔
اس ضمن میں تفتیشی خامیوں کی نشاندھی کرتے ہوئے DSP صاحبان کو ان کیسز کی سپر ویژن کرنے اور تفتیشی افسران کی معاونت کے لیے ہدایات دی گئی
جناب ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی دی گئی ہدایات کے مطابق DSP انوسٹی گیشن صاحبان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہفتہ میں 02 ریڈ بذات خود کرنے کا پابند کیا گیا
مزید برآں آئی جی صاحب کی پالیسی کے مطابق کسی بھی کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی پر تفتیشی افسر کے ساتھ متعلقہ DSP انوسٹی گیشن اور ہائی کورٹ میں متعلقہ SIO ہر صورت تفتیشی افسر کے ہمراہ موجود ہونگے نیز تمام عدالتوں میں پیشی کے متعلق ایک پروفارما ترتیب دیا گیا جس کے مطابق عدالتوں میں حاضری اور اس ضمن میں عدالتی احکامات کو مانیٹر کیا جائے گا
میٹینگ میں کیسز کے بروقت ڈسپوزل اور رپورٹ 173 کے ساتھ ساتھ PSRMS پر بروقت اندراج کو یقینی بنانے کے لئے سختی سے ہدایات دی گئی اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹسز کے اجراء کا حکم جاری کیا گیا
ایس پی انوسٹی گیشن نے انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی میں تعینات تمام تھانہ جات کی افرادی قوت کا جائزہ لیتے ہوئے کرائم ریشیو کے حساب سے تھانہ جات کو افرادی قوت/ تفتیشی افسران کی فراہمی کے احکامات جاری کیے
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی