اوتھل : گزشتہ ماہ وندر میں انگاریہ برادری اور صابرہ برادری کے دو فریقین کے درمیان ایک افسوسناک واقع پیش آیا تھا جس میں دو افراد جانبحق ہوگئے تھے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام کمال خان کی جانب سے لسبیلہ کے سرداران اور معززین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی

اوتھل: گزشتہ ماہ وندر میں انگاریہ برادری اور صابرہ برادری کے دو فریقین کے درمیان ایک افسوسناک واقع پیش آیا تھا جس میں دو افراد جانبحق ہوگئے تھے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر تجارت نواب آف لسبیلہ جام


کمال خان کی جانب سے لسبیلہ کے سرداران اور معززین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جو منگل کے روز سردار غلام فاروق شیخ، سردار عبد المجید جاموٹ، سردار رسول بخش برہ، سردار روئیداد رونجھو،، سردار عمران گلاب رونجھو، سردارذادہ عبد الحفیظ رونجھو،  سردار غلام سرور چنہ، سردار محمد یوسف سنیاں، سردار محمد رفیق منگیہ، سردار زادہ اخلاق حسن شاہوک، واجہ مامن گونگو، میر بہادر جاموٹ، مفتی اللہ بخش گونگو، وڈیرہ علی محمد گدور، وڈیرہ محمد اسماعیل برہ، وڈیرہ مولا بخش گونگو، وڈیرہ عبدااغفور خاصخیلی، نور اللہ رونجھو، محمد عمر لاسی کامریڈ ولی محمد جاموٹ انگاریہ برادری کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ کی رہائش گاہ لاکھڑا میں اور وایارو میں صابرہ برادری کے معززین سردار امام بخش مانڈڑہ، سردار علی اکبرآچرہ، وڈیرہ میران مانڈڑہ، وڈیرہ قادری صابرہ اور محمد حنیف صابرہ کے پاس بلوچی میڑھ لےگئے اس موقع پر سرداران اور معززین لسبیلہ نے دونوں برادریوں کے درمیان ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وندر سانحہ میی دو افراد کے جانبحق ہونے پر پورے لسبیلہ کی عوام مرحومین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ نواب آف لسبیلہ جام کمال خان کی ہدایت پر لسبیلہ کے سرداروں اور معززین پر مشتعمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو دونوں برادریوں کا موقف سن کر قبائلی رسم و رواج کے مطابق فیصلہ کرکے دونوں برادریوں کی رنجشیں ختمِ کراکے آ پس میں شیرو شکر کرنےکا کردار ادا کیا جائے تاکہ ضلع لسبیلہ کا روایتی امن برقرار رکھا جائے اس موقع پر دونوں برادریوں کے قبائلی سردار اور برادری کے کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

  • Related Posts

    بلوچستان ریذیڈیشنل کالج میں تقریب ” تحریر عبدالرزاق رونجھواسماعیلانی

    *بلوچستان ریذیڈیشنل کالج میں تقریب ” تحریر عبدالرزاق رونجھواسماعیلانی  بلوچستان ریزیڈیشنل کالج اوتھل کے نشیب و فراز کوھم نے بہت قریب سے دیکھاہے اور ہمیشہ اس ادارے کی بہتری کیلئے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views