ایرانی کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ۔ حادثے کی وجوہات کی تلاش جاری ہے

   ایران( ای این آئی ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔   ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔   تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔   ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا ، صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا ۔   ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں ۔   برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ۔   ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ، شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔   ایران کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، حادثے کا علاقہ تبریز شہر سے 110 کلو میٹر دور ہے ۔   قبل ازیں ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے وفد میں شامل 2 افراد نے ریسکیو ٹیم سے رابطہ کیا ہے ۔   چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔   چین نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے عملے کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔   واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا ۔   حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے ، ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجانی صدر نے بھی شرکت کی ۔   مشہد میں شہری امام علی رضا کے روضے پر جمع ، صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں  صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سامنے آنے پر ایرانی شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا کے روضہ پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں کررہے ہیں ۔ 

  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views