ای این آئی نیوز۔سنگاپور ایئرلائنز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، ایک مسافر ہلاک، 30زخمی

 لندن (ای این آئی نیوز)لندن سے سنگاپور جانے والے طیارے میں دوران پرواز توازن خراب ہو جانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ SQ321 کو دوران پرواز فضا میں شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد طیارے کو بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیارہ بوئنگ 777-300 ER تھا جس میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سنگاپور ایئرلائن نے اپنی پوسٹ میں ایک مسافر کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور ہلاک ہونے والے مسافر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حادثے کا احوال بیان کرتے ہوئے ایک مسافر نے روئٹرز کو بتایا کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اوپر کی جانب ہوا اور طیارہ کافی دیر ہوا میں ڈولتا رہا جس کے بعد اچانک اس کا رخ زمین کی جانب ہو گیا۔

مسافر نے مزید بتایا ’ٹربیولنس کے دوران جن مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تھی وہ طیارے کی چھت سے جا ٹکرائے۔ کچھ لوگوں کا سر سامان کے کیبن پر جا لگا جس سے وہ زخمی ہوئے۔‘

سنگاپور کے میڈیا چینل سی این اے نے مسافروں کی جانب سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جن میں دیکھا گیا کہ طیارے کے مسافر اپنی سیٹوں سے لٹکے ہوئے ہیں اور کیبن میں مسافروں کا سامان اور کوڑے کا ڈھیر بکھرا ہوا ہے۔

  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views