مرحوم نے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے بہت سی خدمات کئے مہاجر اتحاد تحریک کے ڈاکٹر سلیم حیدر نے چچا عبدالرقیب کی انتقال کی خبر پر سید شاہ یوسف امام سے رابطہ کیا اور اظہار افسوس کرتے مرحوم کی معفرت کے لئے دعا کی آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان کے مرکزی رہنما محمّد آفتاب معروف سماجی رہنما اشتیاق عالم نے دلی رنج و غم کا اظہار افسوس اور مرحوم کے لئے دعا کی کے اللّه انکی معفرت عطاء فرمائے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔
عبدالرقیب مرحوم کی عمر 82 برس تھی انکا تعلق بہار (بھارت) سے تھا سن 1947 میں انکی پوری فیملی جو 13 افراد کو بہار میں مار دیا کم عمری میں انہوں نے الماری میں چھپ کر اپنی جان بچائی وہ نا صرف اچھے انسان بلکے محب وطن پاکستانی تھے پاکستانی قوم کے لئے انکے دل میں محبت اور انکے روشن مستقبل کا جذبہ رکھتے تھے دوبار انہوں نے قومی اسمبلی الیکشن میں کھڑے ہوے آخری الیکشن جنرل ضیا الحق مرحوم کے صاحبزادے اعجاز الحق کی خواہش پر لڑا مگر ناکامی کی صورت حال میں انہوں نے اندازہ لگایا کے پاکستان میں دیانتدار مخلص لوگوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ایم کیو ایم برطانیہ کے وہ صدر تھے اس سے استعفیٰ دیکر پاکستان قومی مومنٹ پارٹی بنائی مرحوم عبدالرقیب نے اصلی مسلم لیگ کے صدر بیرسٹر یوسف اختر اور جنرل سیکریٹری جاوید بلال زیدی سے ملاقات کرنے کے بعد پاکستان قومی مومنٹ پارٹی اصلی مسلم لیگ خاکسار تحریک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا
لندن عبدالرقیب کی قبرستان میں لی گئی فاتحہ خوانی کی تصاویر
اپنی آخری لمحات میں انہوں نے جاوید بلال زیدی کو کچھ ضروری ھدایت دی کے مایوس ہوکر ہم خیال گروپ کو ختم نا کیا جائے اسکا ساتھ دیا جائے۔ اللّه انکی پاکستان سے محبت و قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول عطاء فرمائے انکو اللّه پاک انکو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔