بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
اگلے پانچ سال کیلے حاجی رشید احمد اعوان صدر اور مولانا عمران شریف سیکرٹری جنرل بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے
جمعیۃ علماء اسلام ضلع بہاولنگر کا انٹرا پارٹی الیکشن 24 اگست بروز ہفتہ چشتیاں دیوان خاص میرج ہال میں صوبائی ناظم انتخاب محترم نور خان ہانس ایڈووکیٹ صاحب کی زیرنگرانی اور حضرت مولانا معین الدین وٹو صاحب کی زیرصدارت ہوا اجلاس کے بہترین مکمل انتظامات ضلعی ناظم انتخاب مفتی محمد زاھد صاحب اور انکی پوری ٹیم نے کیے۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء اسلام ضلع بہاولنگر کی 326 افراد پر مشتمل عمومی کے ارکان نے شرکت کی 326 عمومی کے ارکان نے جمعیۃ علماء اسلام ضلع بہاولنگر میں ووٹ کے ذریعے کثرتِ رائے سے اگلے پانچ سال کیلے ملک حاجی رشید احمد اعوان صاحب کو صدر اور مولانا حافظ محمد عمران شریف صاحب کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔