بہاولپور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے ) ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر نے مروٹ تحصیل فورٹ عباس کے کھاد ڈیلر کو جعلی کھاد دے کر 17ایکڑ زرعی رقبہ میں گندم کی فصل برباد کرنے کے الزام میں 31لاکھ24ہزار روپئے کسان کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

بھاولپور(میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے ) ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر نے مروٹ تحصیل فورٹ عباس کے کھاد ڈیلر کو جعلی کھاد دے کر 17ایکڑ زرعی رقبہ میں گندم کی فصل برباد کرنے کے الزام میں 31لاکھ24ہزار روپئے کسان کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق چک 306/HR مروٹ کے کسان محمد طیب ولد منیر احمد نے اپنی گندم کی فصل کیلئے کھاد ڈیلر افضال زرعی سروسز چک 326/HRمروٹ سے ایک لاکھ 24 ہزار روپئے 20تھیلے نائٹروفاس کھاد خرید کی اور وہ کھاد اپنے 17  ایکڑ رقبہ میں گندم کو ڈالی تو کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے الٹا فضل گندم کو نقصان ہو گیا۔جس پر کسان شہری نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے کھاد کا لیب ٹیسٹ کروایا جس میں کھاد کی رپورٹ ناقص کھاد کی آئی تو اس نے کھاد ڈیلر کو نوٹس دیا کہ اسکی ناقص کھاد کی بنا پر نقصان ہوا ہے ازالہ کیا جائے۔کھاد ڈیلر کے انکار پر کسان نے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ بہاولنگر میں ناقص نائٹروفاس کھاد بیچنے کے خلاف کلیم دائر کیا  چنانچہ تمام ریکارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالت بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ضیاء اللہ گجر نے افضال زرعی سروسزمذکور کے مالک کو31 لاکھ24 ہزار روپے ہرجانہ کسان محمد طیب کو ادا کرنے کا حکم  دیا ہے۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views