حیدرآباد۔ٹاورمارکیٹ میں چکن کا کاروبار کرنے والے اور زبیر چکن سینٹر کے مالک محمد شریف نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ میرے کاروبار پر قبضہ کی کوشش کرنے والے غندہ عناصرکے خلاف قانونی کاروائی

 

ٹاور مارکیٹ میں چکن کا کاروبار کرنے والے اور زبیر چکن سینٹر کے مالک محمد شریف نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ میرے کاروبار پر قبضہ کی کوشش کرنے والے غندہ عناصرکے خلاف قانونی کاروائی کر کے مجھے اور میرے کاروبار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقہ کے چندغنڈہ عناصر بااثر افراد اختر ،جہانگیر ،اشتیاق اور دیگر مجھے گذشتہ کئی عرصہ سے ہراساں کر رہے ہیں اور دکانوں کی چھت جو کہ بلد اعلی کے ریکارڈ میں میرے نام پر ہے اور اس کے سیڑھی کے راستے کی دیوار توڑ کر میرا سامان چوری کروا رہے ہیں جبکہ میں نے اپنا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی رکھا تھا لیکن مذکورہ عناصر نے اسے بھی دھمکیاں دیکر بھگا دیا اور اب میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے میں عدم تحفظ کا شکار ہوں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے یا میرے کاروبار کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار مذکورہ با اثر افراد پر عائد ہوگی اور اس حوالے سے میں نے ایس ایس پی آفس میں بھی درخواست دی ہے جبکہ عدالت کی جانب سے مجھے پروٹیکشن آرڈر بھی جاری ہیں لیکن اس کے باوجود مذکورہ بااثر افراد میرے کاروبار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدین کے رہائشی شاکر حسین خواجہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روز قبل لاڑکانہ جیل میں جی ڈی اے رہنما غلام محمد خواجہ عرف دلبر سندھی سے ملاقات کے لئے جانے والے 13 دوستوں اور رشتہ داروں میں سے لاڑکانہ کی پولیس نے 10افراد کے خلاف مختلف تھانوں پر کیس درج کر کے گرفتاری ظاہر کی ہے جبکہ ایک60سالہ شخص الطاف خواجہ اور اُن کے دو دو بیٹوں زوہیب ااور شفقت سمیت تاحال غائب ہیں جنہیں پولیس نے لاپتہ کر دیا ہے جن کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین خواجہ 60سال کے ضعیف شخص ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ جی ڈی اے رہنما خواجہ غلام محمد عرف دلبر سندھی کے بہنوئی ہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالے جانے والے دلبر سندھی سمیت جھوٹے منشیات کے کیس میں گرفتار 10افراد اور پولیس کی جانب سے لاپتہ کیے گئے الطاف حسین خواجہ اور ان کے دو بیٹوں کو فوری طور پر ظاہر کر کے آزاد کیا جائے۔

جبل چھٹو کے رہائشی خدا ڈنو چھٹونے گیس کے بلوں میں ناجائز اضافہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ملنے والے گیس کے بلوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گیس صارفین سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گیس کے بلوں میں 400روپے فکسڈچارجز لگانے سمیت اضافی اورغیر قانونی طور پر گیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ہزار روپے سے زائد چارجز لگائے گئے ہیں جس سے غریب عوام کی جیب سے ناجائز طور پر ہر مہینے کروڑوں روپے نکالے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح واپڈا کی کم بجلی استعمال کرنا بے جرم ہے اور زیادہ بجلی استعمال کرنا بھی ظلم ہے اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی یہی طریقہ اختیار کر لیا ہے جو کہ ملک کے غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے جبکہ غریب لوگ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کی کہ گیس کے بلوں میں ناجائز ایڈیشنل چارجز کا نوٹس لے کر گیس کے بلوں میں ناجائز چارجز کا خاتمہ کیا جائے ۔

موری منگر کی رہائشی مسماة مہنازنے اپنے معصوم بچوں سمیت شوہر نیاز محمد کے تشدد اور زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر ہر وقت بلا جواز مجھے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے اس روز انہ کے تشدد کی وجہ سے میں نے تنگ ا کر اب عدالت میں خلع کے لیے درخواست دی ہے جس پر میرا شوہر مشتعل ہو کر مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے میں اور میرے بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں اور میں نے اپنے شوہر کے گھر سے نکل کر اپنی خالہ کے گھر پناہ حاصل کی ہے لیکن میرا شوہر نیاز محمد وہاں بھی پہنچ کر مجھے سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میرے شوہر کے مظالم کا نوٹس لے کر مجھے شوہر سے خلع دلوایا جائے اور مجھے میرے بچوں سمیت تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آ ہنگی  ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹنڈو جام کی ہر دل عزیز شخصیت نیشنل اسپورٹس آرگنائزر آصف اقبال فریدی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے میں شمولیت کی ، اس موقع پر مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان ادارے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پورے پاکستان سے شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، ہم اللہ اور اس کے رسول کی رضا اور دفاع پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں آج مرکزی دفتر میں آصف اقبال فریدی نے شمولیت کی ہے ہم ان کو اسپورٹس ونگ میں شامل کرتے ہیں ، شمولیت کرنے والے آصف اقبال آفریدی نے کہاکہ ہم خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارااعلان پرامن پاکستان عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی ، انہوں نے کہاکہ جس تیزی سے لوگ شمولیت کررہے ہیں بہت جلد یہ اپنا نام روشن کرے گی۔اس موقع پر صوبائی سندھ ایجوکیشن ونگ کہ کوارڈینیٹر ارشاد علی راجپوت بشارت علی گوپانگ اورنگزیب بھٹی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی عبدالجبار خان نے حیدرآباد سمیت سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کا جشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منائیں ، حیدرآباد شہر کو سجانے کے علاوہ ملی یکجہتی اور جشن آزادی کے مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کریں، پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے اور اس کی آزادی کا جشن منانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں، موجودہ حکومت نے سرکاری سطح پر بھی جشن آزادی کومنانے کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں ، خود عوام پر بھی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ آزادی کے جشن کو منانے کیلئے تقریبات کا انعقاد کریں، اپنے گھروں پر قومی پرچم لگائیں ، ریلیاں نکالیں اور چراغاں کریں، انہوں نے کہاکہ گھروں، دکانوں، مارکیٹوں، بازاروں میں سجاوٹ کریں ، پیپلزپارٹی ہر سال اپنا یوم آزادی بھرپور انداز سے مناتی ہے اور اس سال بھی اس جشن کو بھرپور انداز سے منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں یوم آزادی پر لطیف آباد اور حیدرآباد میں بھی کئی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔

جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے لیاقت میڈئکل یونیورسٹی جامشورو میں یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے کربلا کے میدان میں اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کرکے قیامت تک آنے والی امت مصطفے ۖ کو یہ سبق دے دیا کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے اور اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد آج حسینیت کے علمبردار دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بنے ہیں جبکہ یزید کے پیروکار سازشوں میں مصروف دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں  بیت المقدس قبلہ اول فلسطین کی سرزمین پر کربلا برپہ ہے اسرائیلی فوج غزہ کے مظلوموں پر ظلم و ستم ڈھارہی ہیں،آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے کوئی اسلامی ملک ان مظلوموں کی دادرسی کیلئے تیار نہیں اسماعیل ہنیہ نے علم جہاد بلند کیااور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے خاندان کے 70لوگوں کی قربانی دی اور پھر اپنی جان بھی قربان کردی،ان کاعزم تھا کہ فلسطین ضرور آزاد ہوگااور مسجد اقصی پر اسلام کا پرچم لہرائے گاآزادی کی جدوجہد بڑی قیمت مانگتی ہے فلسطین کے مسلمان،کشمیر کے مسلمان صہیونی اور ہندود کے ظلم و جبر سے نجات کیلئے آزادی کی بے مثال تاریخ رقم کررہے ہیں پاکستان کی وزارت نے اسماعیل ہینہ کی شہادت پر جو بیان جاری کیا اس میں سے امریکی غلام حکمرانوں نے اسرائیل کی مذمت کے الفاظ نکلوا کرامریکہ اور اسرائیل کو اپنی مکمل غلامی کا یقین دلا دیا ہے ان امریکہ اور اسرائیل کے غلاموں کے خلاف بنگلہ دیش کی طرح عوام منظم ہو جائیں اب وقت آگیا ہے کہ ان امریکی غلاموں سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے جو پاکستان کے عوام کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑے جارہے کہیں بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعہ عوام کو مسلسل دبایا جارہا ہے تو کہیں کیپسٹی چارجز کے نام پر عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے حکمراں بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کریں ظلم کا یہ نظام اب نہیں چلے گامظلوم کی آہیں اور سسکیاں ظالم حکمرانوں کو ان کے انجام تک ضرور پہنچائیں گی انہوں نے کہا کہ ایران فلسطین کی بھرپور مدد کررہا ہے جو امریکی غلام کو کسی صورت برداشت نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ سازش کے تحت اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیاتاکہ مظلوم کیلئے بلند ہونے والی اس آواز کو بھی دبا دیا جائے اور ایران فلسطینیوں کی مدد سے باز آجائے فلسطینیوں اور ایران کے درمیان خلیج پیدا کردی جائے بظاہرتو وہ اپنی سازش میں کامیاب ہو گئے لیکن فلسطین کی عوام اور حماس کی قیادت نے ان سازشی عناصر کی تمام تر سازشوں کو اپنے بیانات کے ذریعہ ناکام بنا کر ایران کی مدد اور حمایت کا برملا اظہار کر کے کفر کی طاغوتی قوتوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ایران اور فلسطینیوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے والوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمراں بھی لڑا اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکاکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ملی یکجہتی کونسل نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے ہنزہ،پارا چنار اور بنوں میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے اور مسلمانوں کے خون سے ہولی کھلنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں زمین کے تنازعہ کو فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل کرکے مسلمانوں کو آپس میں دست وگربیاں کرنے کی تمام سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ملی یکجہتی کونسل نے بروقت اقدامات کر کے ان سازشوں کا قلاقمع کردیا ہے،اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکاکر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتی ہیں وقت آگیا ہے عوام بیدار ہوں اور بنگلہ دیش کی طرح میدان عمل میں نکل کر عملی کردار ادا کریں انشا اللہ ان بزدل حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

  • Related Posts

    حیدرآباد۔حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنےاحتجاج

      حسین آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی بازیابی کے لئے کوٹری کی رہائشی خواتین نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ…

    حیدرآباد۔کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا گیا اس دوران دکانداروں اور مکانات میں لگے بجلی کے کنڈوں کو ہٹایا گیا اور بڑی تعداد میں تار ضبط کر لیے گئے

    حیسکو گاڑی کھاتا سب ڈویژن کے عملے نے سی او عبدالرحمان علی ابڑو اے سی رشید لغاری xen ظفر علی سولنگی اور sdo عثمان جعفری قیادت میں بیج نمبر 12…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views