رپورٹ۔محمدحسین سومرو
دوران واردات مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی والا ڈکیت ملزم تھانہ سعید آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 20 جولائی 2024 کو گلشن مزدور سعید آباد میں واردات کی تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان نے دوران واردات مزاحمت پر عدیل نامی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
واقع کا مقدمہ 449/24 بجرم دفعہ 392/394/397/34 ت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی تھی۔
گرفتار ملزم بنام مصطفٰی عرف حپو کے قبضہ سے ایک عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
ملزم نے دوران انٹروگیشن حب ریور روڈ، بلدیہ ڈویژن و دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزم کو ایس ڈی پی او سعید آباد شاھد چوہدری کی سربراہی میں ایس ایچ او سعید آباد انسپکٹر قمر جاوید کیانی نے ASI خان محمد و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزم کے خلاف مزید مقدمہ 452/24 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔