دولت پور (رپورٹر محمد اسلم راجپوت ) گاؤں نم کے رہائشیوں کا 88 ایکڑ زرعی زمین اور پلاٹ پر قبضہ کرنے اور مسلح افراد کی جانب سے گھروں پر حملہ کرکے خواتین کو یر غمال بنا کر طلائی زیورات ۔ موٹر سائیکل اور قیمتی سامان زبردستی اٹھا کر لیجانے کیخلاف دولت پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہراہ ۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نور محمد قبا کے نواحی گاؤں نم کے رہائشیوں نے علی محمد ڈاھری۔ محمد زبیر ڈاھری اور مانک ڈاھری کی قیادت میں دولت پور پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہراہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیھ کور قائم میں ہماری 88 ایکڑ زرعی زمین اور گھر کے سامنے پلاٹ موجود ہے جس پر مسلح افراد میں شامل حاجی عمر ڈاھری۔ صالح ڈاھری۔ نثار ڈاھری اور فرحان ڈاھری نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور ہمارے گھروں میں گھس کر خواتین کو یر غمال بنا کر ہمارے گھروں میں موجود طلائی زیورات ۔ موٹر سائیکل اور قیمتی سامان زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے صالح ڈاھری ایک ویاج خور شخص ہے جس نے ویاج کے پیسوں کے عوض مقامی غریب لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے جبکہ ہماری زرعی زمین اور پلاٹ پر قبضہ کرکے مسلح افراد بیٹھا دیئے ہیں ہم آئی جی سندھ ۔ ڈی آئی جی پولیس شہید بےنظیر آباد ۔ اور ایس ایس پی نواب شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہماری 88 ایکڑ زرعی زمین اور پلاٹ سے قبضہ ختم کرایا جائے
رپورٹر محمد اسلم راجپوت
دولت پور