سرگودھا (رپورٹ طاہراشرف)
پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خوشاب پریس ریلیز انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے آج مورخہ 14.06.2024 بروزجمعہ 9:00 بجے صبح، صوبائی محتسب آفس جوہر اباد خوشاب میں کھلی کچہری لگائی جس میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات سُن کر موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کیے گئے۔زیادہ تر شکایات فیسکو؛ سوئی گیس ، پوسٹ آفس ،پاسپورٹ، سی ایم اے لاہور کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹ جمع کرائیں ۔ اور زائد بلنگ میں یونٹس ریفنڈ کروائے گئے۔ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذار ا ن کو اقساط کرواکر دیں گئیں۔ اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے آفیسر ان کو ہدایات جاری کیں اور سائلین کو موقع پر ریلیف فراہم کیا گیا۔جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا ۔ اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
مشتاق احمد اعوان ڈپٹی ایڈوائزر /انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگوودھا