سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع میں ڈرینج اور سیم نالوں کی صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن اور ایل بی او ڈی کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے اسکارپ اور ایل بی او ڈی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع کے تمام ڈرینج اور سیم نالوں کا دورہ کرکے فوری طور پر صفائی کا کام شروع کیا جائے تاکہ بارشوں سے قبل تمام ڈرینج نالوں اور سیم نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جاسکے پانی کے بھاؤ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں سے قبل تمام پمپمنگ اسٹیشنوں کی مشینری کو بھی درست حالت میں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ اسکارپ اور ایل بی او ڈی کی جاری ترقیاتی اسکیموں پر جاری کام کو تیز کیا جائے تاکہ وہ اسکیمیں 30 جون تک مکمل ہوسکیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیل دوڑ کے جام صاحب قبرستان میں لگائے گئے ٹیوب ویلز کو فعال بنایا جائے اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد علی میمن نے مون سون کی امکانی بارشوں کے حوالے سے ڈرینج اور سیم نالو ں کی صفائی اور پمپنگ اسٹیشنوں کے متعلق تفصیلی آگاہی دی ۔