سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت گذشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم،ای پی آئی ، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت گذشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم،ای پی آئی ، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے  دربارہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے گذشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ حاصل کرنے کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ منعقد ہونے والی انسداد پولیو مہم کو بھی کامیاب بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ مائکرو پلان کی بہتری اور پولیو ٹیموں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر نے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے فوکل پرسن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید فعال بنانے کے لیے پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ بہتر کام نہ کرنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ بچوں کو بروقت ٹیکے لگا کر مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ریفیوزل، نومولود بچوں اور کورس مکمل کرنے والے بچوں کے اعداد شمار ڈی سی آفیس کو ارسال کئے جائیں  ڈپٹی کمشنر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام صحت کے شعبے کا اہم پروگرام ہے جس کو مزید موثر بنایا جائے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام  میں ادویات سمیت دیگر مسائل کے متعلق تین دن کے اندر رپورٹ ڈی سی آفیس کو ارسال کی جائے تاکہ ادویات سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سرویلنس افسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  جن علاقوں میں خسرہ یا دیگر بیماریوں کے کیس رپورٹ ہورہے ہیں ان علاقوں میں فوری طور پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کی جائے  ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپس لگائی جائیں اجلاس میں ای پی آئی،ای ایف پی سرویلنس، پولیو کے فوکل پرسنز نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں حفاظتی ٹیکوں کے کام، سرویلنس، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی اور گزشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے متعلق آگاہی دی گئی

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views