سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآبادشہریارگل میمن نے آج تحصیل قاضی احمد اور سکرنڈ کے حدود سے گذرنے والے دریائے سندھ کے محراب پور،مڈ بند،لاکھاٹ بند سمیت مختلف بچاؤ بندوں کا تفصیلی دورہ کیا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآبادشہریارگل میمن نے آج  تحصیل قاضی احمد اور سکرنڈ  کے حدود سے گذرنے والے دریائے سندھ کے  محراب پور،مڈ بند،لاکھاٹ بند سمیت مختلف بچاؤ بندوں کا تفصیلی دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون کی امکانی  بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ  ہوسکتا ہے اس لئے ضلع کی حدود سے گذرنے والے  دریائے سندھ کے حساس  حفاظتی پشتوں کو مزید  مظبوط کرنے کے ساتھ ساتھ  حساس بندوں پر نگرانی کے لئے عملہ مقرر کیا جائے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ اور قاضی احمد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی  میں اضافے کے بعد کچے میں رہنے والے افراد کو پکے پر منتقل کرنے کے  لئے اعلانات  کئے جائیں  اوران  علاقوں میں بسنے والے افراد کی تفصیلات اکٹھی کرکے ڈی سی آفیس کو ارسال کی جائے ۔اس موقع پر ایکسین آبپاشی  داد ڈویژن سلمان آفریدی نے لاکھاٹ  بچاؤ بند پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شہیدبینظیرآباد کی حدود میں دریائے سندھ سے اس وقت 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ حفاظتی بندوں کی اسٹون پچنگ، عملے کی مقرری اور حساس مقامات پر چونکیاں قائم کرنے کے علاوہ دیگر ضروری انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ  کمشنر سکرنڈ رمیز راجا، اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودہری ارسلان سمیت روینیو اور آبپاشی کے دیگر افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views