سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت ڈویژن میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی زیر صدارت ڈویژن میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  عوامی بھبود کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو اولیت کے بنیاد پر  مقرر کردہ وقت پر  مکمل کیا جائے  تاکہ ان اسکیموں کو فائدہ عوام کو مل سکے کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے کام پر خصوصی توجہ دیں  غیر معیاری  مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے ٹھیکے رد کئے جائیں  کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی بھبود کی چھوٹی چھوٹی اسکیمیں جو  فنڈز کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکی ہیں ان کے متعلق مکمل تفصیل فراہم کی جائے تاکہ اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر ان اسکیموں کے فنڈز بحال کرواکر ان اسکیموں کو مکمل کیا جاسکے  انہوں نے  مزید کہا کہ ڈبل منظور ہونے والی اسکیموں کے متعلق بھی تفصیلات فراہم کئے جائیں  کمشنر نے مزید کہا کہ ڈویژن کی تمام ترقیاتی اسکیموں کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا  اس موقع پر تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی  اسکیموں کے متعلق آگاہی دی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریارگل میمن، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد مستقیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views