سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم نے پولیس افسران کے ہمراہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر 75 مال بردار گاڑیوں کو اچانک چیک کیا۔

منڈی بہاوالدین، 12ستمبر 2024( میاں شریف زاہد )

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم نے پولیس افسران کے ہمراہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر 75 مال بردار گاڑیوں کو اچانک چیک کیا۔

 انہوں نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 55 گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ 28 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں آر ٹی اے سیکرٹری کی زیر نگرانی سپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں موٹر وہیکل ایگزامینر اور ٹریفک پولیس کے اہلکار شامل ہیں جبکہ مانیٹرنگ کمپلینٹ سیل بھی بنایا گیا ہے جس کا نمبر 03159607729 ہے اور کمپلینٹ سیل پر کی گئی شکایت کا فوری نوٹس لے کر شکایت دور کی جا رہی ہیں۔

آر ٹی اے سیکرٹری نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views