منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) آئی سیپس کے زیر اہتمام ریفریمنگ ایجوکیشن نیٹ ورک پروگرام کا اجلاس خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور فاخرہ شہپال کھوکھر ڈسٹرکٹ کنوینر کی زیر صدارت کرسٹل میرج ہال و مارکی میں منعقد ہوا جس میں گجرات سے خصوصی شرکت مبشر حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی سیپ نے کی محترمہ آنسہ فاخرہ شہپال کھوکھر اور مسٹر مبشر حسین نے معیار تعلیم میں رکاوٹ بننے والے اہم امور پر بریفنگ دی جس میں چوہدری محمد اورنگزیب ،سی ای او ایجوکیشن نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسسز(I-SAPS) کے زیراہتمام تعلیم کی بہتر رسائی, تعلیم کا معیار, گورننس اور خدمات کی فراہمی میں شراکت کو بہتر بنانا کے اجلاس میں اہم پالیسی مکالمے کی قیادت کی کلیدی اسٹیک ہولڈرز بشمول محترم حافظ اکرام اللہ تارڑ ڈی او ای ,محترمہ ساجدہ اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اور مسٹر محمد جہانزیب ایجوکیشن افیسر نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی قیمتی بصیرت سے حصہ لیا اورسی ای او چودھری محمد اورنگزیب نے معیار تعلیم میں رکاوٹ بننے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوۓ بہتر حل کے لئے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے اراکین کو یقین دہانی کروائی ایجوکیشن افیسر مستر محمد جہازیب اور ڈی او ای حافظ اکرام اللہ تارڑ کے علاوہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے اراکین جن میں محمد افضل جا وید ایڈووکیٹ میاں شریف زاہد صدر شیپ پاکستان ۔ پروفیسر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی , چودھری آورش ند یم ایڈیٹر انچیف آگاہ ملک محمد طارق اعوان ایڈیٹر آگاہ ۔ ظفر حمید خان ,سید الطاف حسین شاہ , نوید انجم فاروقی,سید تنویر نقوی ۔شمسہ چودھری ۔۔میڈم ریحانہ
, اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اپنے علاقے کے تعلیمی مسائل کی نشاندہی کی