منڈی بہاؤالدین پنجاب کالج کے زیرانصرام ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

 پنجاب کالج کے زیرانصرام ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر سید نوید الحسن مشہدی کے روح پرور بیان نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

منڈی بہاوالدین  ( میاں شریف زاہد   )

پنجاب کالج منڈی بہائوالدین کے زیرانصرام مقامی میرج ہال میں ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد آقائے دوجہاں کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ نامور نعت خواں سید فیض الحسن کاظمی نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی آستانہ عالیہ بھکھی شریف کے سجادہ نشین پیر سید نوید الحسن مشہدی نے حضور سرور کونین، محمد رسول اللہ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا محمد عربی کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا، آپ کے اعلی اخلاق کی بدولت پتھر دل بھی موم ہو کر اسلام کی دولت سے مالامال ہوئے۔ پیر سید نوید الحسن مشہدی نے کہا کہ نبی پاک کے اخلاق حسنہ کو اپنا کر اور آپ کی ذات کو ماننے کے ساتھ آپ کی بات اور تعلیمات مان کر ہی معاشرہ میں حقیقی انقلاب لایا جا سکتا ہے، انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی کی ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ علاوہ ازیں کالج ہذا کی تمام جماعتوں کے منتخب ہونہار طلباء و طالبات  (پراکٹرز) کی حلف برداری بھی ہوئی جبکہ ماہانہ جانچ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نقد انعام، تعریفی اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ آخر میں کالج کے پرنسپل ملک عدنان حسن نے مہمانان اعزاز کی آمد، کالج انتظامیہ اور اساتذہ کرام کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views