منڈی بہاؤالدین ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونین کونسل رسول کا دورہ

 منڈی بہاوالدین، ( میاں شریف زاہد  ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام ضلع منڈی بہاءالدین میں کامیابی سے جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونین کونسل رسول کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران و عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ متحرک ہے، شہر اور دیہاتوں کی سڑکوں، گلیوں، محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری و دیہاتی علاقوں میں یکساں صفائی ،نکاسی آب ،کوڑاکرکٹ، کھلے مین ہولز، آوارہ کتوں کی تلفی، سٹریٹ لائٹس آپریشنل، خستہ حال روڈز، سٹریٹ کا پیچ ورک اور گلیوں، بازاروں میں بارش یا سیوریج کے پانی کے فوری نکاس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views