۔ اجلاس میں عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعبدالنعیم ، مولانا یحییٰ خورشید ، مولانا کاشف جاوید ، مولانا زاہد اسحاق ، مولانا عرفان اشرف، مولانا عمران اکبر، مولانا خلیق الرحمان ، مولانا اسامہ زبیر قاری اقبال عاصم، قاری ارشد سمیت کثیرتعداد میں مقامی علماءو کارکنان نے شرکت کی۔ تمام علماءنے اس بات کاعہد کیا کہ 24,25 اکتوبر کو ہونے والی ختم نبوت (ﷺ) کانفرنس کی بھرپور انداز میں تیاری کرینگے۔اس موقع پر علمائ کرام کا کہنا تھا ختم نبوت (ﷺ) کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونیکی کوشش کی عاشقان مصطفی (ﷺ)نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا تحفظ کیا۔علماءنے مطالبہ کیا کہ سول اور آرمڈ فورسز کی اہم کی پوسٹوں سے قادیانیوں کو ہٹا یا جائے۔ قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیخلاف شازش کرنے والے ناکام ہونگے، امت مسلمہ نے ہردور مین غیرت ایمانی کا مظاہرہ کر کے ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔ علمائ� نے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اس کیس کی وجہ سے تذبذب اور تشویش کا شکار تھی، تفصیلی فیصلے نے اس تذبذب اور تشویش کو دور کر دیا۔اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس (بمقام مسلم کالونی چناب نگر) کی تیاری کے سلسلے میں علاقائی طورپر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیں گی اور قرب وجوار کے علاقوں کا دورہ کریں گی۔ تشہیری مہم کو مزید فعال کرنے کے لیے پینافلیکس اور اشتہارات بھی تقسیم کیے گئے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…