ننکانہ صاحب نجی ہسپتال میںعطائی ڈاکٹر نے زچگی کا غلط آپریشن کر کے پانچ بچوں کی ماں کی جان لے لی

 ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ندیم احمد) نجی ہسپتال میںعطائی ڈاکٹر نے زچگی کا غلط آپریشن کر کے پانچ بچوں کی ماں کی جان لے لی، سید والا پولیس کا عطائی کے خلاف کاروائی سے انکار، ورثاءکا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے دفترکے باہر میت رکھ کر شدید احتجاج، عطائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو�¿ں مالو آنی کلاں کی رہائشی خاتون پٹھانی بی بی کو سید والا کی کینیڈا کالونی کے ایک نجی ہسپتال میں عطائی غلام مصطفی نے اپنی بیوی اور ایک ساتھی کے ہمراہ بغیر کسی کوالیفائی ڈاکٹر کے ہسپتال چلا رہے ہیں غلام مصطفی فوری طور پر خودہی زچہ کا آپریشن کر ڈالا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی تو اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمنتقل کردیا گیا جہاں کئی روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خاتون گذشتہ شام چل بسی خاتون چچا امیر علی اور دیگر ورثا ءنے بتایا کہ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے تھانہ سید والہ اور سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب کو درخواستیں دی تھیں لیکن کسی درخواست پر بھی ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی معلوم ہوا ہے کہ غلام مصطفی نامی شخص عرصہ درازسے کنیڈا کالونی میں غیر قانونی طور پر ہسپتال چلا رہا ہے جہاں پر ہر مرض کا سپیشلسٹ ڈاکٹر اور سرجن بھی خود ہی ہے وہ ڈاکٹر کے ذریعے آپریشن کرانے کا جھانسا دے کر خود ہی آپریشن کرتا ہے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅنے ورثا ءکو پوسٹ مارٹم کرانے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس پر ورثا ءنے احتجاج ختم کردیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب لے گئے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف دیہی علاقوں میںلوگوں کی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے عطائیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بلکہ شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں عوام کوبے دریغ لوٹنے والے جعلی حکیموں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views