نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
حلقہ این اے 205 اور پی ایس 33 میں کے آذاد حیثیت سے عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے والے صدر عوامی اتحاد سیاسی سماجی و فلاحی رہنما سردار گل حسن مشوری کا یو سی لاکھا روڈ،محراب پور کنڈیارو،حوت خان جلبانی اور دیگر دیہاتوں میں تعزیت کا سلسلہ جاری سابق تحصیل جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا عبداصمد ہالیجوی کی اہلیہ، چیئرمین لاکھاروڈ فیاض خان لودھی کی بھابھی،سابق کونسلر میر اشتیاق تالپور کی والدہ،معروف تاجر حاجی نذیر کمبوہ کے فرزند کے انتقال پر تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا ملک میں بجٹ کی آمد سے پہلے ہی زخیرہ اندوزوں نے اجناس ،چینی، کھانے پینے کی اشیاء کے خود ساختہ نرخ بڑھادئیے لیکن ضلعی انتظامیہ صرف میٹنگ تک محدود ہے جان بچانے والی ادویات میں پانچ سو فیصد اضافہ سے غریب طبقہ مکمل علاج سے قاصر ھے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر بجٹ میں نئے ٹیکسسزز لگائے جاتے ہیں آج ملک میں مہنگائی کا طوفان خوردونوش اشیاء میں ہوشربا اضافے کی یہی وجہ ہے ہر بجٹ میں حکومت کا یہی کہنا ہوتا ہے بجٹ عوام دوست ھے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ اور غریب ،مزدور دیہاڑی دار کی مزدوری گزشتہ دس سالوں سے مزدور اسی اجرت میں کام کرنے پر مجبور ہیں جنرل اسٹور میں کام کرنے والے ملازمین پندرہ ہزار یا بیس ہزار روپے ماہانہ کام کرنے پر مجبور ہیں ٹاؤن کمیٹی میں دیلی ویجز ملازمین کو سولہ ہزار روپے ماہانہ اس میں سے بھی فی ملازم کی تنخواہ تین ہزار روپے کٹوتی ہو رہی ہے حکمرانوں کو چاہیے تحصیل سطح پر انڈسٹریل زون قائم کرکے تعلیم یافتہ اور مزدور طبقہ کو روزگار فراہم کرے ملک میں مہنگائی کے باعث ہزاروں افراد خودسوزی کرکے لقمہ اجل بن چکے ہیں سردار گل حسن مشوری نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ بجلی ،گیس،کے بلوں میں اضافی ٹیکس ختم اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے مزدور کی اجرت میں اضافہ کیا جائے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب طبقہ علاج کراسکے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پورے سندھ کا دروہ کریں ہر شہر کی سڑکیں گلیاں کھنڈر بن چکی ہیں نکاسی آب کا بوسیدہ نظام مفلوج ہونے سے آئے روز سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے حکومت سندھ سڑکوں کی تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کےلئے تحصیل سطح پر فنڈ جاری کرے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوسکیں یہ عوام کا بنیادی حق ہے۔