نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)۔
ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ساتویں زراعت شماری 2024 کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈویزنل اسٹیٹیکل آفیسر شہید بینظیرآباد محمد بلال، ضلعی سینسز آفیسر عابد حسین ڈہراج، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اکرم راؤ، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت غلام فاروق وسطڑو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع نوشہروفیروز کی تمام تحصیلوں کی مخصوص دیہوں میں آگست ستمبر اور اکتوبر 2024 میں زراعت شماری کی جائے گی۔ یہ زراعت شماری ڈجیٹل طریقے کے مطابق ٹیبلٹ پر کی جائے گی۔ اس عمل میں محکمہ روینیو، زراعت، لائیو اسٹاک، کراپ رپورٹنگ بھرپور حصہ لے کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ایک ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہروفیروز کے کل 87 دیہوں میں کہ زراعت شماری کی جائے گی ۔اس سے قبل محکمہ شماریات پاکستان کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زراعت شماری کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے جون میں تمام اضلاع میں اجلاس منعقد ہوں گے جبکہ جولائی میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا عمل مکمل ہوگا۔ جبکہ آگست سے اکتوبر تک زراعت شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس زراعت شماری میں فصلوں کے ساتھ مال مویشیوں اور زرعی مشینری کے اعداد و شمار جمع کئے جائیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے بعداد اینومریٹر اور سپروائزرس کی تربیت جولائی میں ہوگی۔ضلع کی 87 دیہوں میں زراعت شماری ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔