نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم نےآج مون سون 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کے ساتھ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

 نوشہروفیروز (  رانا ندیم انجم ) 

 ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم  نےآج مون سون 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کے ساتھ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس سال ضلع نوشہروفیروز میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گئی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی صورت میں مطلوبہ انتظامات جلد مکمل کئے جائیں اور ایسے  سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرائے جائیں ۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ممکن بارشوں اور سیلاب کے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے ایسکین کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کے مرمتی کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے انہوں نے بتایا کہ نوشہروفیروز ضلع میں بکھری اور کوڑی جا بھان کے مقامات حساس پوائنٹ ہیں وہاں مطلوبہ مشینری اور پتھر پہنچائی جائے۔ انہوں  نے میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہروں سے برساتی نالوں اور نالیوں کی صفائی کا عمل مکمل کریں اور تمام ڈرینج اسکیموں پر قائم پمپنگ اسٹیشنوںکو فعال رکھیں۔انہوں نے کہا ممکنہ سیلاب کی صورت میں امدادی سامان کی فہرست تیار کی جائیں گی۔انہوں  نے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں عملے ، ادویات ، ایمبولینس اور میڈیکل کیمپ کے انتظامات مکمل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران  سیلاب اور برساتوں میں  مطلوبہ ضروریات کی فہرست تحریری طور پر جمع کرائی جائے۔انہوں نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران کو ہدایات کی کہ بارشوں اور سیلاب کی صورت میں ٹریفک کی روانی کے لئے پلان تیار رکھا جائے۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات ریت کے تھیلوں کی وافر مقدار پہنچائی  جائے۔انہوں نے سیپکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں ڈیزل جنریٹر ناکافی ہوتے ہیں اس لئے سیلابی صورتحال کے دوران بجلی کی فراہمی کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے برساتی نالوں سے ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے بہتر انتظامات کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے نالوں  اور ڈرینج ڈسپوزلس کی نگرانی کریں اور تعلقہ سطح پر امدادی کیمپ قائم کرنے کے لئے  محکمہ تعلیم کے افسران سے مل کر لسٹ تیار کریں۔انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ شہروں سے نکاسی آب کے لئے ڈرینج ڈسپوزلس کی اسکیموں پر کام کو تیز کریں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views