ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2024 سمسٹر کی داخلہ فیس 10 جون 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی ناظم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حیدرآباد ریجن نیاز علی ماکا کے ایک اعلامیہ کے مطابق بہار 2024 سمسٹر (Phase-II) جاری طلباء کے لئے داخلہ فارم / فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 مئی 2024 مقرر کی گئی تھی جاری طالب علم کا سمسٹر/قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 جون 2024 تک مزید توسیع کر دی ہے ایسے جاری طلباء جنہوں نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے بعد فیس چالان نکال لیا تھا مگر مقرر کردہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کرا سکے تھےوہ اس سنہری موقع سے مستفید ہو کر اپنا سمسٹر/قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں واضح رہے کہ فیس کی ادائیگی صرف ٹیلی کوز (ایزی پیسہ، جاز کیش اور یو پیسہ) کے ذریعےہی ممکن ہے مزید برآں علاقائی ناظم نیاز علی ماکا نے بتایا کہ آن لائن اور مینوئل موصول ہونے والی درخواستوں پرایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کم سے کم وقت میں کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ داخلہ کنفر م کر رہا ہے داخلہ کے تصدیقی پیغام یا کوئی اعتراض ہے تو طلباء کو ان کے موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے ایسے امیدوار جنہوں نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرایا ہے لیکن تاحال ابھی تک داخلہ کی تصدیق کی اطلاع نہیں ہوئی وہ بھی آن لائن https://fmbp.aiou.edu.pk/application/index.php لنک پر روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اگر کوئی اعتراض ہے تو جلد از جلد اعتراض کا جواب دیں تاکہ ان کا داخلہ بہار 2024 سمسٹر میں ممکن بنایا جا سکے تاخیر سے ارسال / اپ لوڈ کرنے پر بہار 2024 سمسٹر میں داخلہ نہیں دیا جائے گا جب کہ تمام اعتراضات کودور / حل کرنے کی آخری تاریخ 10 جون 2024 مقرر کی گئی ہے اس سلسلے میں مزید راہنمائی علاقائی دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 46، B-1 یونٹ نمبر 2 نیئر لال قلعہ ریسٹورنٹ مین آٹو بھان روڈ، لطیف آباد حیدرآباد کی ہیلپ ڈیسک کے فون نمبر 022.9330052 اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔