ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی کے احکامات پر منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر عادی مجرمان کچی شراب گٹکا مین پوڑی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار پولیس نے ایک ہفتے کے دوران منشیات فروشوں عادی مجرمان سمیت اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن میں ایک ہفتے کے دوران ہم نے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 10 مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان سے 1 کلو گرام چرس 20 لیٹر دیسی شراب 550 عدد مین پوڑی 40 عدد وسکی پنٹس 150 مضر صحت ماوا گٹکا 1 عدد پسٹل 4 عدد گولیاں 105 عدد سفینا گٹکا 12 عدد کٹے را میٹریل 10 عدد رائل گٹکا کے پیکٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے پولیس کی ان منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں کسی صورت ان کو نہیں بخشا جائے گا تقریباً کافی حد تک ہم ٹنڈوالہ یار سے منشیات کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ٹنڈوالہ یار میں جتنی بھی بڑے اڈے تھے یہ گٹکا مین پوڑی بننے کی فیکٹریاں تھی وہ تمام ختم کرنے میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں اب 5 فیصد منشیات چل رہی ہے روز کی بنیاد پر ان کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ان کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کیئے جارہے ہیں ٹنڈوالہ یار پولیس جب تک خاموش نہیں بیٹھے گی تب تک عادی مجرمان منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ نہ کر دیں۔