پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہاہے

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہاہے کہ پھلیلی نہر میں سیوریج کا پانی ڈال کر پانی کو مضرصحت اور زہریلا بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہاکہ پھلیلی ، پنیاری اور اکرم واہ نہریں قدیمی نہریں ہیں ان نہروں میں بغیر کسی ٹریٹمنٹ کئے گٹر اور سیوریج کا پانی براہ راست ڈالا جارہا ہے جس کے باعث پھلیلی نہر کا پانی نہ تو پینے کے قابل رہا ہے اور نہ ہی کسی اور کام کیلئے اور خاص طورپر ان دنوں جب پانی کی قلت ہورہی ہے لیکن سیوریج کا پانی باقاعدگی سے ڈالا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پھلیلی نہر کا پانی بدین تک جاتا ہے ، ٹنڈومحمدخان، ماتلی، بدین اور دیگر شہروں میں یہ پانی پینے کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے ، سیوریج ملا پانی کی وجہ سے اس کے استعمال سے لاکھوں لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جن میں پیٹ، معدے ، جلد اور آنکھوں کی بیماریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دور میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کے پلانٹ لگائے گئے تھے لیکن یہ پلانٹ ناکارہ پڑے ہیں جبکہ جی وارڈ کے مختلف علاقوں کا گٹر اور سیوریج کا پانی براہ راست پھلیلی اور پنیاری نہر میں ڈالا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کئی مرتبہ اس حوالے سے دفعہ 144 بھی نافذ کی لیکن اس قانون پر نہ تو کبھی عملدرآمد ہوتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بہتری کیلئے اقدام کئے جاتے ہیں۔

☆☆☆☆☆

  • Related Posts

    ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی

     نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم  )  ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروہفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ  آٹے کی  قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں…

    خواجہ سراؤں کا ڈانس بند کروانے پر تماشائیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

     رپورٹ ای این آئی نیوز ایجنسی جڑانوالہ/پولیس پر تشدد خواجہ سراؤں کا ڈانس بند کروانے پر تماشائیوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار زخمی ھوگئے۔ تھانہ لُنڈیانوالہ کے علاقہ583…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views