ڈاہرانوالہ:کرائم فائٹر ایس ایچ او نواز وٹو کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ،مزید دو ملزمان سےدو پسٹل برآمد،مقدمات درج
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)تھانہ ڈاہرانوالہ میں تعینات کرائم فائٹر ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار لیا.ملزمان کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں.پولیس کی پہلی کاروائی زیر حراست ملزم اعجاز احمد ولد مختار احمد قوم نوناری سکنہ پاکپتن شریف سے دوران تفتیشن انکشاف کرنے پر کی گئی.ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ جو اسلحہ ناجائز میں نےواردات میں استعمال کیا تھا وہ ڈاہرانوالہ کے نزدیکی چک 199 مراد کے قریب پاک فوج کی دفاعی لائن کے قریب مورچہ میں زیر زمین چھپایا ہوا ہے.ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مزکورہ جگہ پر ملزم کے ہمراہ چھاپہ مار کر زیر زمین دبائے ہوئے پسٹل 30 بور کو برآمد کر لیا.جوکہ ملزم نے واردات میں استعمال کیا تھا.
پولیس نے دوسری کاروائی مخبر کی اطلاع پر غفور چوک میں اشتہاری ملزم قربان علی ولدعبدالغفور قوم شیخ سکنہ 171 مراد کے خلاف کی جس کے پاس سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ہوا.ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا.ملزمان کے خلاف حالیہ کاروائیوں سے متعلق تھانہ ڈاہرانوالہ کے ایس ایچ او نواز وٹو نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد مختلف وارداتوں میں ناجائز اسلحہ استعمال کرتے ہیں جس کا قلع قمع کیا جانا ضروری ہے.ڈاہرانوالہ پولیس نے اسی مقصد کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے.پولیس کی حالیہ کاروائیاں اسی کڑی کا تسلسل ہیں.ڈاہرانوالہ شہر کو انشاءاللہ جلد منشیات اور ہر طرح کےجرائم سے پاک کر دیا جائے گا.ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی.#