ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں اور میلوں کے علاقائی ثفافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جا رہا ہے

 خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے   ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت کھیلوں اور میلوں کے علاقائی ثفافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ کو آگے بھی اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔وہ نور پور تھل میں تین روزہ منعقدہ عرس و میلہ بابا سیدن شاہ بخاری کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کر رہی تھیں۔ نورپور تھل کی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبا ل کیا گیا۔تقریب میں ڈی پی او تو قیر محمد نعیم،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ہارون احمد شیراز،ڈی ایس پی تحصیل نورپورتھل خالد محمود خان نیازی اور سی او ایم سی ظفر عباس بھٹی کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔میلہ میں نیزہ بازی، کبڈی،والی بال میچ،گھوڑا ڈانس اور موسیقی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کی اتنی بڑی تعداد کی یہاں موجودگی جوش جذبہ اور خوشی کا باعث ہے۔ میلے ہماری قدیم ثقافت کا اہم جزو اور پنجاب کی شاندار روایات کے امین ہیں۔ ان سے مقامی آبادی کے ہر طبقے کو نہ صرف صحتمند تفریح میسر آتی ہے بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے دیگر مہمانوں اور افسران کے ہمراہ مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views