رپورٹ۔محمدحسین سومرو
رضویہ سوسائٹی پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں اور فوٹیجز کی مدد سے کاروائی “دوران ڈکیتی آنلائن ٹیکسی ڈرائیور کو زخمی” کرنے والا ایک ملزم گرفتار
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی خصوصی ہدایات پر رضویہ پولیس کی کاروائی
مورخہ 27 مئ کو علاقہ تھانہ ھذا رضویہ سوسائٹی میں اردو بازار میں روڈ پر ناظم آباد نمبر 01 پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو ملزمان نے ایک آنلائن ٹیکسی ڈرائیور بنام مرتضیٰ کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کرتے ہوئے فرار ہو گئے
جسکی CCTV فوٹیجز حاصل کی گئی جسکی مدد سے ایک *ملزم بنام- کامران محسود عرف کامی ولد غلام مصطفیٰ محسود* کو گرفتار کیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا.
ملزم کے قبضہ سے ایک ضرب *پسٹل 30 بور بمعہ 02 راؤنڈ زندہ بلا لائسنس* برآمد ہوا جسکو فارنزک کے لیے روانہ کیا جارہا ہے
جبکہ ملزم اس سے قبل بھی دو مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہیں
گرفتار ملزم کے خلاف برآمدہ غیر قانونی اسلحہ پر *مقدمہ الزام نمبر 346/2024 بجرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ* کے تحت درج کیا گیا۔
اور ڈکیتی مزاحمت کے *مقدمہ الزام نمبر340/24 بجرم دفعہ 394/397/34 ت پ* میں بھی گرفتاری کی گئی
گرفتار ملزم کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے.
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*