رپورٹ۔محمدحسین سومرو
عزیزآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی منشیات سمیت 02 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کریک ڈاؤن کی ہدایات پر عزیز آباد پولیس کا ایکشن جاری۔
بمقام قادریہ مسجد بلاک 02 بھنگوریہ گوٹھ بلاک 02 فیڈرل بی ایریا پر دو اشخاص کو ممنوعہ مضر صحت چرس سمیت جس پر حکومت سندھ نے پابندی لگائی ہے گرفتار کیا گیا ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 01 محمد علی ولد عباس کے نام سے ہوٸی جس کی جامع تلاشی سے سفید پلاسٹک شاپر میں لپٹی ہوٸی 80 گرام چرس اور نقد رقم 230 روپیہ برآمد ہوٸی .
02.عدنان ولد عبدالله کی جامع تلاشی سے پلاسٹک تھیلی میں لپٹی ہوٸی 70 گرام چرس اور نقدی 170 روپیہ برآمد ہوٸی
گرفتار شدہ 02 نفر ملزمان پر مقدمہ الزام نمبری 299/2024.بجرم دفعہ اے3(1)9 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گٸی ہے
گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.