رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ایسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلستانِ جوہر بلاک 09 پہلوان گوٹھ کے قریب کاروائی کرکے منشیات فروش ملزم سید علی ولد سجاد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1070 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔