کراچی رپورٹ (ظفر عالم ملک ) منگل کو ڈی ای او سی کے زیر انتظام پولیو ویکسینیشن مہم کے سلسلہ میں کورنگی ٹاؤن آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی،
جس میں یوسی 7 سوشل موبئلائزر سلیم احمد کی دعوت پر پبلک پروٹیکشن ہیومن رائیٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے کے مرکزی کی صدر جمشید احمد انصاری کی ہدایت اور کورنگی ٹاؤن کے صدر محمد ارسلان شیخ کی مشاورت سے پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس کورنگی ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری محمد دانش وصی نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
پولیو کے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی ۔
پبلک پروٹیکشن ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری دانش وصی نے اپنے ادارے کی جانب سے یو سی سطح پر کئے جانے والے تعاون اور بالخصوص کورنگی ٹاؤن کےسئنیر نائب صدر زاہد احمد کے ریفئوزرز کو کوور کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنے پلیٹ فارم سے اسی طرح بھرپور تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔