کراچی۔ مظلوموں کی دادرسی ہمارا منشور تاریخ:۔26جون،2024 (کارنر میٹنگ کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ) ورکرز کی جانب بہترین پاور شو اسٹاف کی کثیر تعداد میں شرکت سوک سینٹر حق پرستوں کے نعروں سے گونجتا رہا

 کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین (CBA)

حق پرستی ہمارا شعار                              مظلوموں کی دادرسی ہمارا منشور

 تاریخ:۔26جون،2024   (کارنر میٹنگ کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ) 

ورکرز کی جانب بہترین پاور شو اسٹاف کی کثیر تعداد میں شرکت سوک سینٹر  حق پرستوں کے نعروں سے گونجتا رہا 

 

کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA) کی جانب سے لینڈ ڈیپارٹمنٹ تیسری منزل آج بروزبدھ مورخہ 26 جون 2024 بوقت 2:00 دن ایک شاندار کارنر میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس کار نر میٹنگ میں کے ڈی اے ملازمین اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ کار نر میٹنگ سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین (CBA)کے سرپرست اعلیٰ و کے ڈی اے یونٹ انچارج سید عمران حسین جعفری بھائی نے کے ڈی اے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے 122 نکات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب شجاعت حسین صاحب نے و کے ڈی اے کی چارٹر کمیٹی نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے %75 نکات کو منظور کرتے ہوئے (GB) کے آئٹم نوٹ کی منظوری دے دی گئی 

ہے اس موقع پرکے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA) کے صدر محمد عبدالمعروف نے کہا کہ انشااللہ آنے والے ریفرنڈم میں بھی کے ڈی اے ایمپلائز یونین کامیابی حاصل کریگی۔ اس موقع پر(CBA) کے جنرل سیکرٹری قمر عباس بھائی نے کہا کہ ہمارے ذمہ دارن کے ڈی اے ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کام کررہے ہیں کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA) نے سیکورٹی اور انکروجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دیرنہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے %20 الاؤنس منظور کرایا جو انکو پابندی سے مل رہا ہے، آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر جاوید بھائی نے کہا کہ ہر قوم میں مفاد پرست عناصر ہوتے ہیں جنکا تعلق صرف اور صرف ذاتی مفاد سے ہوتا ہے جب انکا مفاد اگر کسی دوسرے شخص سے پورا ہونے کی توقع ہو تو پھر یہ تمام اخلاقی قدروں کو روندتے ہوئے اپنا اور اپنے ضمیر کا سودا کر کے اپنی قیمت لگا لیتے ہیں لیکن 

تاریخ گواہ ہے ایسے وہ تمام افراد جنھوں نے اپنے مفاد  کے لئے دھوکہ دیا تاریخ نے انہیں غدار ہی جانا اور لکھا ہے کمیٹی ممبر محمد عادل خان نے کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA)(کے ڈی اے کے مزدوروں کی اصل نجات دہندہ ہے ہم شہر کراچی کے بیٹے ہیں یہ شہر ہمارا ہے اور ہم یہاں بسنے والی تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یونین کے سیکرٹری نشرواشاعت یاسر بھائی نے کہا کہ آج کا پروگرا م ثابت کررہا ہے کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA) ادارے کی سب سے بڑی یونین ہے انتظامیہ کو ملازمین کے مسائل کے لئے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے عہدیداران کو عزت دینا ہوگی مخالف ٹریڈ یونین منافقت کرنا چھوڑ دے۔ کار نر میٹنگ کی نظامت کے فرئض جمیل بھائی سب یو نٹ جوائنٹ انچارج لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے اداکئے۔اس موقع پر جوائنٹ انچارج عامر محمد بھائی،سینئریونین ممبر ندیم کھوکھر،سینئریونین ممبر ذیشان ملک بھائی،کمیٹی ممبر انتخاب عالم بھائی، شاہد سلیم بھائی،اکبربھائی، صدیق بھائی اور سب یونٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جاوید عالم بھائی، الطاف حسین بھا ئی، حسیب شیخ بھائی، ذوالفقاربھائی،، طحہٰ دہلوی بھائی موجودتھے۔  

(شعبہ نشرواشاعت)کے ڈی اے ایمپلائز یونین(CBA)     مستحکم نظریہ، دیانتداری، جہد مسلسل ہمارا نصسب العین

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views