ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
لکی مروت میں کیپٹن سمیت 7افراد کی شہادتوں پر ملک کے عوام افسردہ ہیں،شاداب رضا نقشبندی
لکی مروت حملے کی مذمت اورپاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی،شاداب رضا نقشبندی
دہشتگردی کرنیوالے اور پاک فوج کے راستوں میں IEDنصب کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،شاداب رضا نقشبندی
حکومت دعوؤں سے کام نہ چلائے معاشی ترقی ہوئی ہے تو اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے،شاداب رضا نقشبندی
ملکی سلامتی معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پاکستان سنی تحریک جدوجہد کرتی رہے گی،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے،لکی مروت میں کیپٹن سمیت 7افراد کی شہادتوں پر ملک کے عوام افسردہ ہیں،لکی مروت حملے کی مذمت اورپاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اللہ عزوجل جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،دہشتگردی کرنیوالے اور پاک فوج کے راستوں میں IEDنصب کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،پاکستان کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے ساتھ یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ کھڑی ہے،قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی،ملک کو نقصان اور پاک افواج کے جوانوں کو شہید کرنیوالے ملک کے دشمن ہیں،لکی مروت واقعہ کے دہشتگرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،حکومت دعوؤں سے کام نہ چلائے معاشی ترقی ہوئی ہے تو اسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے،ملکی سلامتی معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پاکستان سنی تحریک جدوجہد کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکی مروت سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے،ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے اسلام وملک دشمن قوتوں کی پر سازش کو زمین بوس کردینگے۔#