کراچی۔ ملک کو درست سمت کی طرف لیجانا ہے تو قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

                             

                    

 ملک کو درست سمت کی طرف لیجانا ہے تو قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دوقومی نظریہ کے تحفظ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شاداب رضا نقشبندی

قادیانی غیر مسلم اہیں ملک کا آئین نے ان پر جو پابندیاں لگائی ہیں من وعن عمل درآمد کیا جائے،شاداب رضا نقشبندی

 سیکولر اور لبرل ازم نے ملک کی نظریاتی،معاشرتی واخلاقی اقدار شدید نقصان پہنچایا ہے،شاداب رضا نقشبندی

پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام6ستمبر کو نشتر پارک میں عظیم الشان عقیدہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی،شاداب رضا نقشبندی

عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس علماء ومشائخ،اسکالر مذہبی وسیاسی رہنما اور ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے شرکت کرینگے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (   )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دو قومی نظریہ کے تحفظ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،قادیانی غیر مسلم اہیں ملک کا آئین نے ان پر جو پابندیاں لگائی ہیں من وعن عمل درآمد کیا جائے،ملک کے آئین لکھا ہے پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہے، ختم نبوت ﷺ کے تحفظ اور قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرینگے،مبارک ثانی قادیانی کیس کا فیصلہ آئین کے مخالف اور غیر مسلموں کو شعائر اسلام کے خلاف توہین کرنے کا لائسنس ہے، ملک کے علماء وعوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے،پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام6ستمبر کو نشتر پارک میں عظیم الشان عقیدہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس علماء ومشائخ،اسکالر مذہبی وسیاسی رہنما اور ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے بھرپور شرکت کرینگے، پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،سیکولر اور لبرل ازم نے ملک کی نظریاتی،معاشرتی واخلاقی اقدار شدید نقصان پہنچایا ہے،ملک کو درست سمت کی طرف لیجانا ہے توقرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،ختم نبوت ﷺ پر کسی کو بھی حملہ کرنے نہیں دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین کے ذریعے توہین رسالت اور توہین مذہب کرنیوالوں منطقی انجام تک پہنچائینگے،حکومت مبارک ثانی کیس کو ریورس کرنے اور آئین کے منافی فیصلہ دینے والے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرئے،ملک کے آئین سے کسی کو بھی کھیلواڑ کرنے نہیں دینگے،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کیلئے 22لاکھ جانوں کی لازوال قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان بننے کے بعد کسی نے قائد اعظم سے پوچھا ہمارے ملک کو دستور کیا ہوگا تو آپ نے کہا ہمارا دستور قرآن پاک ہے جو 1400سال سے موجود ہے۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views