کراچی۔ منشیات کے ناسور کو سماج سے ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، رافعہ ملاح


منشیات کے ناسور کو سماج سے ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، رافعہ ملاح 

منشیات اور نشہ آور اشیا کا استعمال ہمارے سماج میں جس تیزی سے پھیل رہا ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے ، اس معاشرتی زہر سے واقفیت اور آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ والدین اور سکولوں کی انتظامیہ خاص طور پر اس کے سد باب کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں 

یہ بات محترمہ رافعہ مٙلّٙاح صاحبہ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے زیر انتظام منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمنار میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہاکہ گھر میں موجود والدین کو بچوں کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور سکول مالکان بھی بچوں میں نشہ آور اشیا کے فروغ کا خصوصی نوٹس لیں تاکہ بروقت ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ تعلیم جماعت اسلامی سندھ کے صدر انجینئر انتصار غوری نے ملک بھر میں منشیات میں مبتلا عادی افراد کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فوری طور پر قابل پانے کی ضرورت ہے کیوں کہ منشیات کے عادی افراد میں خصوصاً نوجوانوں میں  تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انسداد منشیات کے حوالے سے سرگرم تنظیم فانوس فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس سندھ کے صدر رفیع احمد نے کہا کہ تنظیم فانوس گزشتہ تین دہائیوں سے محلوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور شعور بیدار کرنے کے لیے کام کررہی ہے 

سیمنار سے ہمدرد یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار اور ایف ایم چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی سہیل سعید خان ، فیڈریشن آف پرائیوٹ سکولز پاکستان کے چئیر مین علیم قریشی اور کراچی فیڈریشن آف پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز لے جنرل سیکرٹری ثناءاللہ مغل نے بھی خطاب کیا

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views